آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے ویزا پالیسی پر بورڈ کے اعلیٰ حکام کی مشاورت جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی کیلئے ٹکٹوں کی فروخت اگلے ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ مفت پاسز پر پابندی لگ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹکٹ خریدنے والا ہی چیمپئینز ٹرافی کے میچز دیکھ سکے گا اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی گائیڈ لائن کے تحت تمام ٹکٹس آن لائن فروخت ہوں گے جبکہ کوئی ٹکٹ بوتھ نہیں بنائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی میچز کیلئے ٹکٹوں کی قیمت سامنے آگئی

پاکستانی شائقین لوکل کرنسی میں ٹکٹ خرید سکیں گے، غیرملکی ڈالرر، پاونڈز اور یورو میں ادائیگی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سستا ترین ٹکٹ ایک ہزار کا ہوگا، مہنگا ترین ٹکٹ 25 سے 30 ہزار روپے میں رکھا جارہا ہے، پاکستان اور بھارت کے میچ کی ٹکٹ زیادہ مہنگے ہوں گے، ان کی ٹکٹس قیمیت ایک دو روز میں فائنل ہوجائے گی۔ 

مزید پڑھیں: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی: کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس کب ہوگی؟

پہلے مرحلے میں گروپ میچز کے ٹکٹس خریدے جاسکیں گے، سیمی فائنل اور  فائنل کے تکٹس بعد میں فروخت ہوں گے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت ٹاکرا، کس کا پلڑا بھاری ہوگا؟

دبئی جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کیلئے ویزا پالیسی میں زیادہ نرمی نہیں ہورہی، جو پہلے دبئی جاچکے ہیں، ان کو ہی ویزے ملنے کا امکان ہے جبکہ ویزا لینے کیلئے ٹکٹس اور ٹریول ہسٹری دیکھی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی

پڑھیں:

انگلینڈ کا پیس اٹیک میں تبدیلی پر غور، اہم فاسٹ بولرز کی واپسی متوقع

کراچی:

ایجبسٹن میں شکست کے بعد انگلینڈ نے پیس اٹیک میں تبدیلی پر غور شروع کر دیا ہے۔

جمعرات سے بھارت کے خلاف لارڈز میں شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میں تازہ دم فاسٹ بولرز کو میدان میں اتارا جا سکتا ہے۔

اس مقصد کیلیے اسکواڈ میں گس ایٹکنس کو شامل کر لیا گیا، وہ ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر تھے۔

بھارت کے خلاف ابتدائی 2 ٹیسٹ میچز میں بریڈن کارس، جوش ٹونگ اور کرس ووکس نے پیس بولنگ کا بوجھ اٹھایا تھا۔ ایٹکنسن نے اسکواڈ میں جوفرا آرچر، سیم کک اور جیمی اورٹن کو جوائن کیا، وہ اگلے میچ کیلیے متبادل سیم بولنگ آپشن ہو سکتے ہیں۔

ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم نے کہا کہ ابتدائی 2 میچز کی الیون میں شامل پیسرز نے کافی بولنگ کرلی، انھیں آرام کا موقع دینے کے آپشن کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا، آرچر بھی فٹ اور میدان میں اترنے کیلیے تیار ہیں، ہم کوئی بھی فیصلہ اگلے 2 روز میں صورتحال دیکھ کر کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈی ہاڈ اور پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے درمیان اسٹریٹجک معاہدہ،
  • دبئی کے سستے ’گولڈن ویزا‘ کی آفر نے میمز کا طوفان کھڑا کردیا
  • دبئی 2032 میں، کار واش کے منفرد طریقے نے سب کو حیران کردیا
  • افغانستان کے ایلیٹ پینل کے امپائر بسمہ اللّٰہ جان شنواری انتقال کر گئے
  • ایم جی موٹرز کا صارفین کو بڑا ریلیف: ایم جی ایچ ایس ٹرافی کی قیمت برقرار
  • انگلینڈ کا پیس اٹیک میں تبدیلی پر غور، اہم فاسٹ بولرز کی واپسی متوقع
  • ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کی بہار کا آغاز 15 اگست سے ہوگا، کیلنڈر جاری
  • پی سی بی نے ڈومیسٹک کیلنڈر کا اعلان کردیا
  • سیزن 26-2025 سے چیمپئینز کپ کا خاتمہ
  • پی ایس ایل پھر آئی پی ایل کو ٹکر دینے کے لیے تیار