کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے طیارے میں بغیر اجازت فیملی کے ساتھ سفر کرنے 2 افسران کو معطل کردیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 2 افسران بغیر اجازت فیمیلیز کے ساتھ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے طیارے میں اسلام آباد سے کراچی آئے تھے۔ گریڈ 17 کے دونوں افسروں کو معطل کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جن افسروں کو معطل کیا گیا ہے ان میں گریڈ 17 کےپی ایم ایس کیڈر کے سیکشن افسر وی  آئی فلائٹ سید فراز علی اورسندھ ہاؤس کے پروٹوکول افسر واجد شاہ شامل ہیں۔ چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کا کہنا ہے کہ طیارہ ٹیسٹ فلائٹ کے طور پر کراچی آ رہا تھا۔ معطل کئے گئے دونوں افسران بغیر اتھارٹی طیارے میں سفر کررہے تھے۔

وزیراعظم شہبازشریف آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے

 
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: طیارے میں

پڑھیں:

سندھ بلڈنگ، ڈی جی اسحاق کھوڑو بدعنوان افسران کو تحفظ دینے لگے

غیر قانونی تعمیرات کا ملبہ بلڈرز مافیا پر ڈال کر بدعنوان افسران اپنا دامن چھڑانے لگے
ڈائریکٹر آصف رضوی نے جاری تعمیرات کو انہدام سے محفوظ رکھنے کی ضمانت دے دی
پی ای سی ایچ ایس پلاٹ B2۔112، جے ایم826جمشید روڈپر غیر قانونی تعمیرات

ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد اسحاق کھوڑو اپنے بلند بانگ دعووں کے برعکس بلڈنگ افسران کا دفاع کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔بلڈنگ افسران اپنے علاقوں میں راتوں رات کھڑی ہونے والی عمارتوں سے عدم آگاہی کا بہانہ بنا کر جان چھڑاتے نظر آ رہے ہیں۔ اور اس کا ملبہ صرف بلڈرز مافیا پر ڈال کر اپنی تمام قانونی ذمہ داریوں پر ہاتھ جھاڑتے دکھائی دیتے ہیں۔ سروے پر موجود نمائندہ جرأت سے بات کرتے ہوئے دانش نامی شخص کا کہنا ہے کہ ڈی جی اسحاق کھوڑو بدعنوان افسران کے خلاف ایف آئی آرکا اندراج کب کروائیں گے ،ڈی جی صاحب شہر بھر میں جاری غیر قانونی تعمیرات میں آپ کے ادارے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران خود ملوث ہیں، ان کی اجازت کے بغیر ایک اینٹ بھی رکھنا ممکن نہیں ۔پھر کیسے ممکن ہے کہ انکی ایماء کے بغیر شہر بھر میں ناجائز عمارتوں کا جنگل اُگایا جا رہا ہے ۔ضلع شرقی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس کے پلاٹ نمبر B2 112خالد بن ولید روڈ اور پلاٹ نمبر JM 826 کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات ڈائریکٹر آصف رضوی کی نگرانی میں جاری ہیں ۔خلاف ضابطہ غیر قانونی تعمیرات پر جرأت سروے ٹیم کی جانب سے موقف لینے کے لئے ڈائریکٹر آصف رضوی سے رابط کرنے کی کوشش کی گئی مگر موصوف نے کوئی موقف نہیں دیا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی ناظم الامور کا دورہ کراچی، وزیراعلی سندھ اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں
  • امریکی ناظم الامور کا دورہ کراچی، وزیراعلیٰ سندھ اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں
  • امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا دورہ کراچی، وزیراعلیٰ سندھ، بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات 
  • تھائی لینڈ میں فوجی طیارہ گر کر تباہ؛ تمام افسران ہلاک
  • پاکستان پر کوئی آنچ آئے گی تو عوام مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ
  • بچوں کے علاج کیلئے بھارت جانیوالی حیدرآباد کی فیملی مشکلات کا شکار
  • سندھ بلڈنگ، ڈی جی اسحاق کھوڑو بدعنوان افسران کو تحفظ دینے لگے
  • بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کیے جانے کے بعد دریائے جہلم اور نیلم کی کیا صورتحال ہے؟
  • این ٹی ڈی سی میں ناقص کارکردگی پر افسران کیخلاف بڑی کارروائی
  • سعودی عرب ، مکہ مکرمہ میں پرمٹ کے بغیر داخلے پرپابندی عائد