پانچ سال چور چور کا راگ الاپنے والے کوئی ثبوت نہیں دے سکے: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
سیالکوٹ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ 5 سال چور چور کا راگ الاپنے والے کوئی ثبوت نہیں دے سکے، جلاؤ گھیراؤ اور تشدد ہماری سیاست نہیں، میرا احتساب عوام نے کرنا ہے۔
سیالکوٹ میں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہونہار سکالر شپ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے، سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ طلبہ کو میرٹ پر سکالر شپس دی جا رہی ہیں، کوئی سفارش قبول نہیں کی، 11 ماہ کے عرصے میں کسی بھی محکمے میں سفارش پر کوئی تعیناتی نہیں کی۔
ان کا کہنا تھا کہ سکالر شپ پروگرام سیکنڈ ایئر اور تھرڈ ایئر کے طلبہ کیلئے بھی جلد شروع کیا جائے گا، وزیراعلیٰ ہونے کی حیثیت سے مجھے صوبے کے ہر طالبعلم کا خیال رکھنا ہے، کوشش ہے صوبے میں کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے، مستحق اور لائق بچوں کی مالی معاونت بھی کی جائے گی۔
مریم نواز نے کہا کہ کسی بھی قوم کی بہتری میں تعلیم کا معیار بنیادی حیثیت رکھتا ہے، ہونہار طلبہ نے سکالر شپس اپنی محنت اور اہلیت سے حاصل کی ہیں، آپ جیسے ہونہار طلبہ ہی پاکستان کا مستقبل ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی کا سب سے بڑا حصہ نوجوان ہیں، میری پہلی ترجیح نوجوان ہیں، نوجوانوں کیلئے راستے نکالنا میری ذمہ داری ہے، میں ذمہ داری نبھاؤں گی، لیپ ٹاپ کی پہلی کھیپ پہنچ گئی ہے، طالبعلموں میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کا عمل جلد شروع کریں گے، جلد طلبہ کو مفت ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس بھی دوں گی، پہلی بار طلبہ کو محسوس ہوا کہ کسی نے ان کے میرٹ کی قدر کی۔
انہوں نے کہا کہ سیاست خدمت کا نام ہے، ہم نے تشدد کی سیاست کبھی نہیں کی، ہم لشکر کشی کے بجائے خدمت کی سیاست پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت نے پنجاب پر حملہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 5 سال چور چور کا راگ الاپنے والے کوئی ثبوت نہیں دے سکے، جو نوجوانوں کے ٹھیکیدار بنے ہوئے تھے انہوں نے کیا کام کئے؟ کبھی نہیں کہا کہ میری خاطر سڑکوں پر توڑ پھوڑ کرو، کبھی نہیں کہا کہ رینجرز اور پولیس کی وردیاں پھاڑ دو۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ ڈوبتی معیشت کو بہتری کی طرف لے کر آئے ہیں، ترسیلات زر میں اضافہ ہوا، سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے، مہنگائی میں نمایاں کمی آئی ہے۔
دوران خطاب وزیراعلیٰ پنجاب نے 2 طالبات کو سٹیج پر بلایا، طالبہ نے مریم نواز کو پینٹنگ گفٹ کی جس پر مریم نواز نے کہا کہ آپ کے تحائف اور تصاویر کو اپنے آفس میں لگاؤں گی، انہوں نے تقریب سے بلا کر طالبہ کو اپنی کرسی پر بھی بٹھایا۔
قبل ازیں تقریب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت چیکس تقسیم کئے، اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف بھی موجود تھے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہا کہ انہوں نے طلبہ کو
پڑھیں:
انوارالحق کاکڑ کی مریم نواز سے ملاقات، پنجاب میں شعبہ صحت میں اصلاحات کو سراہا
لاہور میں سابق نگران وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نوجوانوں کو تعلیم، آئی ٹی ٹریننگ، انٹرشپس اور روزگار کی سہولتوں سے ایمپاور کیا جا رہا ہے، صحت کا شعبہ اور قیام امن پہلی ترجیحات میں شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا خیر مقدم کیا، ملاقات میں دونوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملکی صورتحال، قیام امن اور صوبائی ترقیاتی پراجیکٹس پر بھی بات چیت ہوئی۔ سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کو سراہا۔
مریم نواز کا دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب میں نوجوانوں کو تعلیم، آئی ٹی ٹریننگ، انٹرشپس اور روزگار کی سہولتوں سے ایمپاور کیا جا رہا ہے، صحت کا شعبہ اور قیام امن پہلی ترجیحات میں شامل ہے۔ انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے صحت اور تعلیم کے شعبہ میں انقلابی پراجیکٹس متعارف کرائے ہیں، پاکستان میں ویمن ایمپاورمنٹ کی زندہ مثال ہیں، سابق وزیراعظم نے پنجاب میں شعبہ صحت میں جاری اصلاحات کو بھی سراہا۔