انگلینڈ کے لیجنڈ بلے باز نے پی ایس ایل کی خاطر ریٹائرمنٹ لے لی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے بلے باز جیمز ونس نے پاکستان سپر لیگ 10 کی خاطر فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔ جیمز کے اچانک اس فیصلے پر سب حیران ہیں اور اْن کو تنقید کا نشانہ بھی بنارہے ہیں۔ 33 سالہ انگلش بلے باز پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔جیمز نے واضح کیا کہ وہ دنیا بھر میں ٹی 20 لیگز میں حصہ لیتے رہیں گے۔بلے باز نے کہا کہ ’میں نے اپنی فیملی اور مستقبل کے حوالے سے سوچ سمجھ کر بہتر فیصلہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بلے باز
پڑھیں:
ڈیوڈ وارنر کا ٹی 20 کرکٹ میں بڑا سنگ میل، ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑدیا
کراچی:سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے پیر کو دی ہنڈرڈ میں لندن اسپرٹ کی جانب سے 51 گیندوں پر 71 رنز بناکر آل ٹائم رنز اسکورر کی فہرست میں کوہلی سے آگے نکل گئے۔
ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں اب وارنر پانچویں نمبر پر پہنچ گئے، کوہلی نے اپنے آخری ٹی 20 میچ 4 جون کو آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کی تھی۔
کوہلی اب تک 414 ٹی 20 میچز میں مجموعی طور پر 13 ہزار 543 رنز جوڑ کر چھٹی پوزیشن پر چلے گئے جبکہ وارنر 419 میچز میں 13 ہزار 545 رنز بناکر ان سے آگے نکل گئے۔
ٹی 20 میں وارنر 8 سنچریاں اور 113 نصف سنچریاں بناچکے اور اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ ففٹی پلس اسکورز کرنے والے بیٹر ہیں، ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ کرس گیل (14 ہزار 562) کے پاس ہے۔
دوسرے نمبر پر کیرون پولارڈ (13 ہزار 854)، تیسرے پرایلکس ہیلز (13 ہزار 814)اور چوتھے پر شعیب ملک (13 ہزار 571 رنز) موجود ہیں۔