پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ اگر عمران خان نے این آر او مانگنا ہوتا تو 2 سال پہلے مانگتے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ کچھ بھی ہو، مذاکرات جاری رہیں گے، کوئی ایک فریق ہٹ دھرمی پر اترا تو سیاسی عدم استحکام میں مزید شدت آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں اتنی گرفتاریاں پہلے کبھی نہیں ہوئیں ،پاکستان کو سیاسی عدم استحکام نے جکڑ لیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ مسائل حل ہوں، ماضی میں ہوئے واقعات کی تفتیش ہونا ضروری ہے۔

شبلی فراز کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف حکومت کے پاس کوئی ٹھوس شواہد نہیں، 190 ملین پاؤنڈ بانی پی ٹی آئی کے پاس نہیں گئے بلکہ یہ رقم حکومت کے پاس گئی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف تمام کیسز جعلی بنائے گئے ہیں، اُمید کرتے ہے کل القادر کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا،حکومت 9 مئی کے واقعات کے پیچھے چھپ کر حکمرانی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 26ویں ترمیم کی مخالفت کی کیونکہ قانون کسی کو فائدہ یا نقصان پہنچانے کے لیے نہیں ہونا چاہیے لیکن کچھ لوگوں کو نواز نے کے لیے ترمیم کی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 9 مئی واقعات سمیت دیگر واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیے، چیف الیکشن کمیشن نے ملکی تاریخ کے متنازع انتخابات کروائے، پاکستان میں کبھی بھی شفاف انتخابات نہیں ہوئے، یہی موجودہ مسائل کی جڑ  ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شبلی فراز پی ٹی آئی نے کہا

پڑھیں:

کراچی: فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔

تفصیلات کے مطابق قائد آباد ڈی سی آفس کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 55 سالہ اکرم کے نام سے کی گئی جبکہ چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

بلوچ کالونی کے علاقے ڈیفنس ویو فیز ٹو منی مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے 23 سالہ شہباز زخمی ہوگیا جبکہ ملیر سٹی کے علاقے گلشن قادری باغیچہ کے بھی فائرنگ سے 53 سالہ عبدالغفور زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بلوچ کالونی اور ملیر سٹی پولیس دونوں واقعات کو ذاتی جھگڑے کے دوران کی جانے والی فائرنگ کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • جو مکا اور تھپڑ جنگ کے بعد یاد آئے، اسے اپنے ہی منہ پر مار لینا چاہیے، بیرسٹرسیف کا نوازشریف پرطنز
  • پاکستان کیجانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، عطا اللہ تارڑ
  • ہم سب ایک‘ قومی یکجہتی کیلئے پہلے عمران کو رہا کریں: اسد قیصر 
  • ڈپلومیٹک فرنٹ پر اس بار دنیا بھارت کے ساتھ نہیں تھی، شہباز رانا
  • کراچی: فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی
  • مشکل حالات میں ہی اندازہ ہوتا ہے کہ فوج کی اہمیت کیا ہے، انور مقصود  
  • راولپنڈی: 9 مئی کے واقعات کے 2 سال مکمل، ٹرائل حتمی مراحل میں داخل
  • حکومت قومی یکجہتی چاہتی ہے تو عمران خان کو رہا کرے: اسد قیصر
  • شہباز حکومت سے ناراض پی ٹی آئی پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، شوکت یوسفزئی
  • پہلے اپنی پوزیشن بتائیں، پھر جواب لیں