پشاور میں آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے، امید ہے چند دنوں میں حالات بہتر ہوجائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین گوہرخان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے براہ راست ملاقات کی ہے جسے پی ٹی آئی چیئرمین نے انتہائی مثبت اور خوش آئند قرار دیا ہے۔
جمعرات کوآرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اسٹیبلشمنٹ سے براہ راست مذاکرات کو مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی ہے۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر نے اڈیالہ جیل کی کمرہ عدالت میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بالآخر اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے آرمی چیف سے باضابطہ برائے راست ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پارٹی کے تمام معاملات اور مطالبات براہ راست جنرل عاصم منیر کے سامنے پیش کیے گئے ہیں۔
انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کو جاری مسائل کے حل کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔ بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ میں اور علی امین گنڈاپور نے آرمی چیف منیر سے ملاقات کی جس میں ہم نے پی ٹی آئی کے تمام خدشات اور ترجیحات سے آگاہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے بھی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ گوہرخان نے پشاور میں آرمی چیف سے ملاقات کی تھی۔ عمران خان نے کہا کہ ان کی پارٹی طویل عرصے سے دوسرے فریق کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کر رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آرمی چیف بیرسٹر گوہر خان پی ٹی آئی جنرل عاصم منیر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا رمی چیف بیرسٹر گوہر خان پی ٹی ا ئی بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف براہ راست ملاقات کی سے ملاقات پی ٹی آئی گوہر نے
پڑھیں:
جنرل ساحر شمشاد مرزا سے زمبابوے کے فضائیہ کمانڈر کی ملاقات
پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے زمبابوے کی ایئرفورس کمانڈر ایئر مارشل جان جیکب نزویدے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی نائجیریا کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں
ملاقات کے دوران دونوں فوجی رہنماؤں نے سلامتی اور دفاع میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے زمبابوے کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات اور موجودہ دفاعی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے باہمی عزم پر زور دیا۔
معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ان کی کامیابیوں اور قربانیوں کو سراہا۔
مزید پڑھیے: جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد کی کامیابی کیلئے دعاگو ہوں، سعودی سفیر
قبل ازیں جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر ایک سہ فریقی دستے نے زمبابوے کی فضائیہ کے کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کمانڈر ایئر مارشل جان جیکب نزویدے