سٹی 42 : وفاقی حکومت نے نادرا کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ کل سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ویب سائٹ بند کرنے کے حوالے سے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ نادرا پاک آئی ڈی ویب سائٹ کل سے بند کی جا رہی ہے اور اس کی جگہ نادرا موبائل ایپ لانچ کرنے اور 3 نئے ریجنل دفاتر کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، 3 نئے ریجنل سینٹر آزاد جموں و کشمیر، گوادر اور گلگت بلتستان میں بنائے جائیں گے، نئے ریجنل دفاتر 31 مارچ سے کام شروع کر دیں گے۔

جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے باوجود اسرائیل نے 73 فلسطینی شہید کردیے

محسن نقوی نے کہا کہ نادرا کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند کر کے تمام خدمات موبائل ایپ پر فراہم کی جائیں گی، ویب سائٹ کے استعمال میں شہریوں بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مشکلات پیش آتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ جعلساز عناصر جعلی ویب سائٹس کے ذریعے شناختی دستاویزات بنوانے میں معاونت کا کاروبار کر رہے تھے۔

 وزیر داخلہ نے کہا کہ شہریوں کی ذاتی معلومات حاصل کر کے ان کا غلط استعمال کرنے کی کوشش کی جاتی تھی، وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ نے جعلساز عناصر کا سختی سے نوٹس لیا، نادرا دیگر اداروں کے ساتھ ملکر ساتھ ان عناصر کے خلاف کارروائی کو یقینی بنا رہا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ نادرا کی موبائل ایپ کو پہلے سے بہت مزید بہتر بنا دیا گیا ہے، شناختی کارڈ، نائکوپ، پی او سی، ب فارم، ایف آر سی سمیت تمام خدمات موبائل ایپ پر دستیاب ہیں، شہری گھر بیٹھے موبائل ایپ پر شناختی دستاویزات کی تمام تر کارروائی مکمل کر سکتے ہیں۔

ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن، 2 دن میں 22 خوارج ہلاک

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پاک آئی ڈی ویب سائٹ موبائل ایپ نے کہا کہ نادرا کی

پڑھیں:

امن و امان کی صورتحال ،کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوئٹہ(صباح نیوز)کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ سروس 24 گھنٹوں کیلیے معطل کر دی گئی۔محکمہ داخلہ بلوچستان کی سفارش پر ضلع بھر میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطل کی گئی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام سکیورٹی انتظامات کو مزید موثربنانے کیلیے کیا گیا ، انٹرنیٹ سروس کی معطلی کا اطلاق پورے ضلع کوئٹہ میں کیا گیا۔

خبر ایجنسی گلزار

متعلقہ مضامین

  • مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری، کونسی نئی ڈیوائسز لانچ کی گئیں؟
  • کراچی:سائٹ ٹائون میں مزید 14 بچوں کے ایچ آئی وی سے متاثر ہونے کا انکشاف
  • پاکستان کی پہلی ہانگور کلاس آبدوز آئندہ سال لانچ ہونے کا امکان
  • نیا موبائل لیتے وقت لوگ 5 بڑی غلطیاں کر جاتے ہیں، ماہرین نے بتادیا
  • سندھ لائیو اسٹاک کے تحت 65 موبائل ایمبولینسز خریدنے کا فیصلہ
  • نادرا نے عوام کیلئے ایک اور سہولت متعارف کرا دی
  • نادرا نے عوام کیلئے ایک اور سہولت متعارف کروادی
  • نادرا کا ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اور قدم، نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز
  • امن و امان کی صورتحال ،کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل
  • موبائل فون کا استعمال بچوں میں نظر کی کمزوری کا بڑا سبب قرار