Al Qamar Online:
2025-11-05@03:15:46 GMT

مریم نواز: میں نے بےقصور ہو کر 5 ماہ جیل میں گزارے ہیں

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT

مریم نواز: میں نے بےقصور ہو کر 5 ماہ جیل میں گزارے ہیں

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انہوں نے بغیر کسی قصور کے 5 ماہ جیل کاٹی، لیکن اس دوران کبھی آنسو نہیں بہائے۔

فیصل آباد میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسکالر شپ کے ذریعے بچوں کو ان کا حق ملتا دیکھنا جذباتی لمحہ ہوتا ہے، جس سے خوشی کے آنسو آ جاتے ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ طلبہ کی محبت کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مخالفین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوتا ہے، وہ آئیں اور دیکھیں کہ ایک ماں نے بچوں کے ساتھ کیسا مضبوط رشتہ قائم کیا ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ اب پنجاب کے بچوں کے خواب ادھورے نہیں رہیں گے۔ اس سال 30 ہزار اسکالر شپ دی گئی ہیں اور اگلے سال یہ تعداد 50 ہزار تک بڑھائی جائے گی۔

اس سے پہلے، لاہور میں “آسان کاروبار فنانس” اور “آسان کاروبار کارڈز” کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے اعلان کیا کہ 3 کروڑ روپے تک کے بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو سہولتیں دی جائیں گی اور اگر قرضہ لینے کے بعد کوئی مشکل پیش آئے تو حکومت مدد فراہم کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے دورِ حکومت میں معیشت بہتر ہوئی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہوا، لیکن 2018 کے بعد معیشت کو تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔ اب معیشت دوبارہ بہتری کی طرف گامزن ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل مریم نواز انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد

 وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی اور ٹیم کی تعریف کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے جیت کے لیے جس عزم، محنت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے۔ امید ہے کرکٹ ٹیم وننگ ٹریک کو برقرار رکھے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین مچیز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی ہائر ایکٹ بھارتی معیشت کو تباہ کردے گا،کانگریس
  • بابا گرو نانک جنم دن تقریبات: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سکھ یاتریوں کا خیر مقدم
  • الیکشن ٹریبونل نے مریم نواز کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری پر فیصلہ سنا دیا
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری مسترد
  • لاہور کے الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا الیکشن درست قرار دے دیا
  • گوگل نے پنجاب حکومت کو بڑی پیشکش کردی
  •  پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، مریم نواز
  • گڈ گورننس ن لیگ کا ایجنڈا، جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آ چکی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد
  • حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے، مریم نواز