اسداللہ بھٹو ، کاشف سعید شیخ کا سردار اختر مینگل سے اظہار تعزیت کا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے BNPکے سربراہ وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر مینگل کے بھائی
میرظفراللہ مینگل کی وفات پر تعزیت کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغرت ،درجات کی بلندی اور لواحقین کیلیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدروسابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے بھی اختر مینگل سے بھائی کی وفات پرتعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
متنازع نہروں کے معاملے پر پی پی کا وفد بات چیت کیلیے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گیا
اسلام آباد:دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے متنازع منصوبے پر بات چیت کیلیے بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی کا وفد وزیراعظم ہاؤس پہنچ گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم سے ملاقات کیلئے پہنچے، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اہم پیشرفت کا امکان ہے ۔
پیپلزپارٹی کے وفد میں راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن، ہمایوں خان، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور شازیہ مری بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نئی نہروں کے معاملے پر سندھ حکومت کے تحفظات سے آگاہ کرے گی۔