وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوگا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔اجلاس میں معیشت اور مالیاتی امور سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔ اسٹیل مصنوعات پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں توسیع کی منظوری دیے جانے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری پرغور اور پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی سال 2024-25 کی تنخواہوں کے لیے فنڈز کی منظوری کا امکان ہے۔ فرنٹیئر کور کے لیے بھی سال 2024-25 کے فنڈز کی منظوری زیر غور آئے گی۔ اجلاس میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے بینک گارنٹی کی واپسی کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ وزارت قومی تحفظ خوراک کے لیے 91 کروڑ روپے کی گرانٹ اور وزارت سمندر پار پاکستانیوں کے سال 2023-24 کے بجٹ تخمینے کی منظوری اورسالانہ ری بیسنگ ٹائم لائن پر نظر ثانی کیے جانے کی بھی توقع ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی منظوری کے لیے

پڑھیں:

خزانہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی اور عمر ایوب میں گرما گرمی ہوگئی ،ویڈیو سب نیوز پر

خزانہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی اور عمر ایوب میں گرما گرمی ہوگئی ،ویڈیو سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )خزانہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی اور عمر ایوب میں گرما گرمی ہوگئی ،وزیر خزانہ کی بریفنگ کے بعد عمر ایوب خان کی سوال پوچھنے کی کوشش ،چیئرمین کمیٹی کی طرف سے اجازت نہ دینے پر عمر ایوب سخت برہم ہوگئے ۔انہوں نے کہاکہ سوال کرنا میرا حق ہے، میرے سوال معاشی ٹیم کی مدد کریں گے۔اگر آپ نے سوال نہ پوچھنے دیے تو ہم واک آوٹ کر جائیں گے ،پھر آپ یہاں بیٹھ کر بجٹ بجٹ کھیلتے رہئیے گا،، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ آپ کا حق ہے لیکن آپ اس طرح میٹنگ میں خلل نہیں ڈال سکتے۔عمر ایوب کی بائیکاٹ کی بات پر چیئرمین کمیٹی نے سوال کرنے کی اجازت دیدی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی بجٹ متوازن اور عوام دوست ہے، عبدالروف چوہدری قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ نے تنخواہیں بڑھانے کا الزام مسترد کردیا صدر ٹرمپ کے پاک انڈیا ثالثی کے بیانات پر انتہا پسند ہندو بے قابو، امریکی پرچم کی بے حرمتی پاک بھارت جوہری تصادم کے خطرات کا شکار،مذاکرات ناگزیر ہیں،بلاول بھٹو بجٹ آئی ایم ایف کا 344 ارب روپے کی گرانٹس پر اظہارِ تشویش،،اراکین پارلیمنٹ کی اسکیموں پر سوالات گیارہ کھرب کے وسائل ، 8 کھرب قرض ادائیگی، باقی دفاع میں خرچ ہونگے، احسن اقبال مغرب کوکس نے حق دیا کہ وہ جوہری پروگرام رول بیک کامطالبہ کرے: مسعود پزشکیان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کا اہم حامی امریکا اسرائیل کی مہم جوئی کے نتائج کا ذمہ دار ہوگا: ایرانی وزارت خارجہ
  • صوبائی وزیرلائیو سٹاک و زراعت سید عاشق حسین کرمانی کی زیرصدارت لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ میں اہم اجلاس
  • خزانہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی اور عمر ایوب میں گرما گرمی ہوگئی ،ویڈیو سب نیوز پر
  • پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکشن کمیٹی سے متعلق بڑا اعلان کردیا،تبدیلی کی افواہیں دم توڑ گئیں
  • کابینہ :وزیراعظم نے بجٹ پر وزراء سے بارہارائے لی
  • پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی نے بجٹ 2025-2026ء کو آئی ایم ایف کا قرار دے کر مسترد کردیا
  • پی ٹی آئی نے وفاقی بجٹ 2025 آئی ایم ایف کا قرار دے کر مسترد کردیا
  • قومی اسمبلی اجلاس: وزیرخزانہ بجٹ پیش کررہے ہیں
  • تنخواہوں میں 6یا 10فیصد اضافہ،کابینہ اجلاس سے اہم خبر سامنے آگئی 
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ  متوقع؟وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس سے اہم خبر آ گئی