فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی قائمہ کمیٹی نے ’ہیلتھ اینڈ فٹنس گالا 2025‘کے جلد انعقاد کا اعلان کردیا ہے۔ فٹنس گالا 18 جنوری 2025 کو پولیس لائنز اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔

جمعہ کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ تاریخی تقریب معروف ہیلتھ اور فٹنس برانڈز بشمول معروف انٹرنیشنل اسپتال، شاہین کیمسٹ اور جیکڈ نیوٹریشن کے تعاون سے منعقد کی جائے گی جس کا مقصد کمیونٹی میں تندرستی، فٹنس اور صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینا ہے۔

’ہیلتھ اینڈ فٹنس گالا‘ کے دوران معروف انٹرنیشنل اسپتال مفت لیب ٹیسٹ اور طبی مشورے دے گا، جس سے تقریب کے شرکا کو صحت سے متعلق ماہر طیب کی جانب سے رہنمائی اور آگاہی ملے گی جبکہ شاہین کیمسٹ کی جانب سے شرکا کو صحتمند اور تندرست رہنے کے لیے ادویات کے استعمال اور فارماسیوٹیکل کے حوالے سے مشورے پیش کیے جائیں گے۔

ایونٹ میں ’جیکڈ نیوٹریشن‘ 10 انٹرایکٹو بوتھس اور ایک متحرک سرگرم اسٹیج کے ساتھ شاندار فٹنس گالا کے انعقاد میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

اعلامیے کے مطابق جیکڈ نیوٹریشن کے یہ بوتھس جدید این ایم این، بربرائن اور ریسویراٹرول جیسے اعلیٰ درجے کے سپلیمنٹس کے ساتھ اینٹی ایجنگ جیسی خدمات فراہم کریں گے۔

اس میں ورزش سے متعلق تربیت کی فراہمی، کارڈیو فٹنس  سے متعلق حکمت عملی، فزیوتھراپی اور پیلیٹس کے ذریعے درد سے نجات سے متعلق تربیت اور آگاہی فراہم کی جائے گی، اس حوالے سے لی جانے والی ادویات سے متعلق آگاہی اور پروڈکٹس کے نمونے پیش کیے جائے گے اور ذہنی تناؤ سے نجات کے لیے حکمت عملی بتائی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق ’فٹنس گالا‘ میں اسٹیج پر لائیو میوزیکل پرفارمنس، ہائی انٹینسٹی بوٹ کیمپ ورزشیں، پش اپ اور ڈیڈ لفٹ چیلنجز، یوگا کے مظاہرے، غذاؤں سے متعلق بات چیت، کیلستھینیکس سرگرمیاں اور خواتین کے لیے مخصوص باڈی ویٹ ٹریننگ سیشنز بھی شامل ہیں۔ ان سیشنز کا مقصد شرکا کو زیادہ فعال اور متوازن طرز زندگی اپنانے کی ترغیب دینا ہے۔

اعلامیے کے مطابق فٹنس گالا میں پریمیم وٹامن پیک، جیکڈ نیوٹریشن پروڈکٹس کے ڈسکاؤنٹ واؤچرز اور فٹنس ٹریننگ سیشنز سمیت شرکا میں خصوصی تحائف تقسیم کیے جائیں گے تاکہ صحت کے حوالے سے شرکا کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

ہیلتھ اینڈ فٹنس گالا 2025 کا مقصد صحت مند اور زیادہ فعال زندگی گزارنے کے لیے افراد میں آگاہی اور بہتر زندگی گزارنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ صنعتی ماہرین اور صحت و تندرستی کے ماہرین کو یکجا کر کے ایونٹ کا انعقاد انفرادی زندگی میں بہتری اور مجموعی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کرنے میں معاونت کو فروغ دےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

’ہیلتھ اینڈ فٹنس گالا اسٹیج اسلام اباد انٹرنیشنل اسپتال ایف پی سی سی آئی پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری پولیس لائن ٹریننگ سیشنز جیکڈ نیوٹریشن شاہین کیمسٹ صحت فزیوتھراپی فیڈریشن قائمہ کمیٹی لائف اسٹائل وٹا من ورزش وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسٹیج اسلام اباد انٹرنیشنل اسپتال ایف پی سی سی آئی پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری پولیس لائن شاہین کیمسٹ فیڈریشن قائمہ کمیٹی لائف اسٹائل وی نیوز اعلامیے کے مطابق کے لیے ا گاہی

پڑھیں:

گلگت بلستان کے ضلع شگر میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد

گلگت بلستان کے ضلع شگر میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد ۔ سیمینار کا مرکزی موضوع "گلگت بلتستان میں محفوظ اور ذمہ دارانہ سیاحت کے لیے عملی حل" رکھا گیا۔ اس سیمینار میں 17 ہائی اچیورز، 30 مقامی کوہ پیما، ٹور آپریٹرز، اور محکمہ جنگلات و ماحولیات سمیت ملکی و غیر ملکی ماہرین نے شرکت کی۔ سیمینار میں کوہ پیمائی، سیاحت ،مقامی کوہ پیماؤں کو درپیش چیلنجز اور ٹور آپریٹرز کے مسائل پر ماہرین نے سیر حاصل گفتگو کی۔ شرکاء نے پاک فوج کی اس کاوش کو سراہا کہ انہوں نے کوہ پیمائی اور سیاحت کے مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ ماہرین کو عملی تجاویز پیش کرنے کا موقع فراہم کیا۔ یہ سیمینار پاکستان میں کوہ پیمائی اور سیاحت کی ترویج کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ اس طرح کے اقدامات نہ صرف اس شعبے کو فروغ دیں گے بلکہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے نئے مواقع بھی فراہم کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ہنگری میں قبر کھودنے کے 2025 کے عالمی مقابلے کا انعقاد
  • انتخابات سے متعلق دولت مشترکہ کی رپورٹ، پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا اعلان
  • سعودیہ عرب میں یوم الوطنی کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان
  • سعود ی عرب کی جانب سے اٹلی میں عربی لینگویج فیئر کا انعقاد
  • تھرپارکر، اسلام کوٹ میں ڈینگی کے کیسز کی شرح 50 فیصد سے بڑھ گئی
  • جشن صادقین (ع) و محفل مشاعرہ
  • ْپاکستان اورفلسطین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
  • ’اب خود کو انسان سمجھنے لگا ہوں‘، تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے خود سے متعلق ایسا کیوں کہا؟
  • گلگت بلستان کے ضلع شگر میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد
  • کراچی کے ضلع وسطی میں ایچ پی وی ویکسین مہم کا آغاز