یہ پہلا وزیراعظم ہے جو چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،مریم نواز کاعمران خان کو سزا پر ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
اوکاڑہ:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے جیل میں ایک وقت کا کھانا دیا جاتا تھا، اچھی بات ہے میرا وزن کم ہوگیا۔
اوکاڑہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے والد نے 45 سال ملک کی خدمت کی ہے، نواز شریف کو اقامہ پر نکالا گیا، مجھے اپنے والد کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ آج 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آیا، القادر ٹرسٹ کیس میں چوری ثابت ہوئی یہ پہلا وزیراعظم ہے جو چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، بانی پی ٹی آئی پہلے وزیراعظم ہیں جن کو کرپشن پر سزا سنائی گئی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ آج کے فیصلے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، یہ شخص اسی اڈیالہ جیل میں قید ہے جس میں نوازشریف اور میں قید تھے۔
انہوں نے کہا کہ میرے سیل میں کیمرے لگائے گئے تھے، وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا، اس شخص کو جیل میں اچھا کھانا اور دیگرسہولتیں مل رہی ہیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ القادر یونیورسٹی سرکاری تحویل میں دے دی گئی، اب وہ یونیورسٹی میرے پاس آگئی ہے، القادر یونیورسٹی کے طلبا کو بھی اسکالرشپ دی جائے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوجوانوں کو ترغیب دی گئی کہ سوشل میڈیا پر جو دیکھیں اس پر آنکھیں بند کر کے یقین کرلیں، جنہیں آج ورغلایا گیا وہ آج جیلوں میں ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بابا گرو نانک جنم دن تقریبات: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سکھ یاتریوں کا خیر مقدم
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کا آغاز، سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سکھ یاتریوں کے قیام و طعام، آمدورفت اور سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے ہیں تاکہ وہ اپنی مذہبی رسومات اطمینان اور امن کے ساتھ ادا کر سکیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ سکھ یاتریوں کے لیے فول پروف سیکیورٹی اور سہولیات یقینی بنائی جائیں۔
مزید پڑھیے: بابا گرو نانک کی برسی کی تقریبات، پہلے روز 2 ہزار سے زیادہ سکھ یاتریوں کی شرکت
انہوں نے کہا کہ ہم سکھ مہمان یاتریوں کو پنجاب میں خوش آمدید کہتے ہیں وہ ہمارے معزز مہمان ہیں اور پنجاب کی مہمان نوازی کا چرچا دنیا بھر میں ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت چاہتی ہے کہ سکھ برادری کے مہمان یہاں سے عزت، احترام اور محبت کی خوبصورت یادیں لے کر جائیں۔
مزید پڑھیں: پنجاب پولیس کانسٹیبل نے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا میاں محمد بخش کے صوفیانہ کلام سے، ویڈیو وائرل
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کا ماحول پہلے سے بھی زیادہ بہتر ہو چکا ہے اور مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان باہمی احترام کے فروغ کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بابا گرو نانک جنم دن تقریبات مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف