ثنا جاوید اور شعیب ملک کی شادی کی پہلی سالگرہ، نئی تصاویر شیئر کردیں
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ و ماڈل ثنا جاوید اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ خوشگوار لمحات کے ساتھ منائی۔
مشہور جوڑے نے اپنے اس خاص دن کو یادگار بنانے کے لیے سوشل میڈیا پر خوبصورت تصاویر اور ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)
شعیب ملک نے اپنے انسٹاگرام پر سال بھر کی یادوں کا ایک البم شیئر کیا جس میں مسکراہٹوں اور خوشیوں بھرے لمحے قید کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب ثنا جاوید نے بھی اپنے شوہر کے لیے ایک محبت بھرا پیغام شیئر کیا اور ان کے ساتھ گزارے حسین لمحات پر شکریہ ادا کیا۔
View this post on InstagramA post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)
اس موقع پر دونوں نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک ساتھ ناشتہ کیا اور اپنے مداحوں کو اپنی محبت اور قربت کا پیغام دیا۔
ثنا جاوید اور شعیب ملک کے مداح اس جوڑے کی مضبوط محبت اور ایک دوسرے کے لیے احترام کو دیکھ کر بہت متاثر ہوئے ہیں۔ شادی کے ایک سال بعد بھی، دونوں کی جوڑی ان کے مداحوں کے لیے مثال بنی ہوئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ثنا جاوید شعیب ملک کے لیے
پڑھیں:
نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہوگی؟
پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کی ریلیز سے متعلق طویل انتظار کے بعد اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جن کے مطابق طویل انتظار کے بعد یہ سیریز 2026 کے اختتام تک نیٹ فلکس پر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
یہ سیریز معروف ناول نگار فرحت اشتیاق کے شہرۂ آفاق ناول ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ پر مبنی ہے جسے ہم ٹی وی اور نیٹ فلکس کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ پاکستان کی پہلی ایسی ڈرامہ سیریز ہوگی جسے نیٹ فلکس نے بطور اوریجنل پاکستانی پروڈکشن پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیٹ فلکس پر پاکستانی مواد نہ ہونے کی اصل وجہ کیا ہے؟ فیصل قریشی نے سب کچھ بتا دیا
سیریز میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے صفِ اول کے فنکار جلوہ گر ہوں گے جن میں ماہرہ خان، فواد خان، بلال اشرف، حمزہ علی عباسی، ہانیہ عامر، اقرا عزیز، صنم سعید، احد رضا میر، نادیہ خان سمیت کئی معروف اداکار شامل ہیں جبکہ اس کی ہدایت کاری اور پروڈکشن معروف پروڈیوسر مومنہ درید نے کی ہے۔
واضح رہے کہ اس سیریز کی ریلیز ابتدائی طور پر 2025 میں متوقع تھی تاہم مقررہ وقت پر اسے جاری نہیں کیا گیا۔ اس کے بعد طویل عرصے تک نہ تو پروڈیوسرز اور نہ ہی فنکاروں کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے آیا جس کے باعث اس منصوبے کے مستقبل سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں گردش کرتی رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیٹ فلکس کے شیئرز میں 9 فیصد سے زیادہ کمی، سرمایہ کاروں کو تشویش لاحق
تاہم تازہ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیریز کی فائنل ایڈیٹنگ کا کام آخری مراحل میں ہے اور مومنہ درید خود اس عمل کی نگرانی کر رہی ہیں۔ رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ سیریز کی اسٹار کاسٹ جلد ہی اس کی تشہیری مہم کا آغاز کرے گی۔
دوسری جانب مسلسل تاخیر کے باعث شائقین ان نئی اطلاعات پر محتاط ردِعمل دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کئی صارفین کا کہنا ہے کہ وہ ریلیز کی خبروں پر اس وقت تک یقین نہیں کریں گے جب تک نیٹ فلکس باضابطہ طور پر سیریز کی ریلیز کی تاریخ یا اقساط جاری نہیں کر دیتا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو فواد خان ماہرہ خان نیٹ فلکس نیٹ فلکس سیریز