Daily Mumtaz:
2025-09-18@23:33:20 GMT

لوئر کرم میں دہشگردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT

لوئر کرم میں دہشگردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

لوئر کرم میں دہشگردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے متاثرین کیلئے ٹل اور ہنگو میں ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا   کہ ٹل ڈگری کالج، ٹیکنیکل کالج، ریسکیو اور عدالت کی عمارت میں کیمپ قائم ہوں گے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کیلئے صوبائی ریلیف کو خط ارسال کردیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دوران آپریشن آبادی کے تحفظ کیلئے کیمپ قائم کیے جارہےہیں اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں ایک کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کیمپ قائم

پڑھیں:

پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے خوشخبری

ویب ڈیسک: ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے پاسپورٹ بنوانے والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا شہریوں کے پاسپورٹ بیگ لاک کو صفر کر دیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات بنگلادیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین نے پاسپورٹ ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا اور پاسپورٹ پروڈکشن پراسس کا جائزہ لیا۔

 ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے ہائی کمشنر کو پاسپورٹ پروڈکشن میں جدید سہولتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

 انہیں جدید پاسپورٹ لیمی نیشن، سیکیورٹی فیچرز اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے فراہم کی جانے والی آسان آن لائن سروسز سے بھی آگاہ کیا گیا۔

 ڈی جی پاسپورٹس نے بتایا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہریوں کے پاسپورٹ بیگ لاک کو صفر کر دیا گیا ہے، جو محکمہ کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

 بنگلادیشی ہائی کمشنر نے جدید پروڈکشن سہولتوں اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے محکمہ جاتی اصلاحات کو سراہا اور پاسپورٹ پروڈکشن میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

آئی سی سی  کرکٹ کو کرکٹ رہنے دے؛محسن نقوی

 ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ قلیل مدت میں پاسپورٹ بیگ لاک کو صفر کرنا یقینی طور پر ایک بڑا کارنامہ ہے جو پاکستان کے جدید نظام کی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چمن بارڈر کے قریب پارکنگ میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق
  • شہر میں قائم پرائیویٹ پارکنگ سٹینڈز کو ریگولرائز کرنے کا فیصلہ
  • پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے خوشخبری
  • بدین: سیاف کی جانب سے سندھ پبلک سروس کمیشن میں کرپشن کے خلاف احتجاجی کیمپ میں شرکاء نعرے لگا رہے ہیں
  • سیاف کی اپیل پر میرٹ کی پامالی کیخلاف احتجاجی کیمپ قائم
  • ضلع شیرانی: دہشت گردوں کا حملہ، سیکورٹی فورسزکے4 جوان شہید
  • اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر
  • پٹوار سرکلز میں غیر قانونی عمل، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو طلب کر لیا
  • اسرائیلی فوج قبضہ کرنے کیلئے ٹینکوں کے ساتھ غزہ شہر کے وسط میں داخل
  • مظفر گڑھ: سیلاب متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے‘ متعدد کی حالت غیر