چین کے سٹیلائٹ سینٹر سے پاکستان کا تیار کردہ پہلا سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان کا مقامی الیکٹرو آپیٹکل ای او ون سیٹلائٹ لانچ کر دیا گیا۔ یہ ملکی خلائی سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ آئی ایس بی آر کے مطابق سیٹلائٹ معدنیات، تیل، گیس کے شعبوں، آبی وسائل کی نگرانی میں معاونت کرے گا۔ سیٹلائٹ ماحولیاتی نگرانی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، سیلاب سے متعلق بروقت اپ ڈیٹس فراہم کرے گا۔ سیٹلائٹ سے آبپاشی کی ضروریات کا اندازہ لگا کر پیداوار کی پیشگوئی کی جا سکے گی۔ سیٹلائٹ سے زراعت میں فصلوں کی نگرانی کی جا سکے گی۔ ای او ون سیٹلائٹ پاکستان کے مختلف شعبوں میں فائدہ مند ہے۔ سیٹلائٹ جنگلات کی کٹائی اور زمین کے کٹاؤ سے متعلق بروقت اپ ڈیٹس فراہم کرے گا۔ سیٹلائٹ غذائی تحفظ کے اقدامات، شہری ترقی کی منصوبہ بندی، شہری پھیلاؤ کو منظم کرنے میں مدد کرے گا۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق ای او ون سیٹلائٹ کو چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلاء میں روانہ کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کرے گا
پڑھیں:
2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوزپاک بحریہ میں شامل ہو جائیگی؛ نیول چیف
ویب ڈیسک : نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ 2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوزپاک بحریہ میں شامل ہو جائے گی، 4 آبدوزیں چین اور باقی پاکستان میں اسمبل ہونگی تاکہ مقامی تکنیکی صلاحیت بڑھائی جاسکے۔
ان خیالات کا اظہار نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے چینی سرکاری میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت، بغیرپائلٹ نظام اور الیکٹرانک وارفیئرمیں چین سےتعاون بڑھا رہے ہیں، چینی دفاعی سازو سامان قابلِ اعتماد اور جدید ثابت ہوا ہے۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں
ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ 2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوزپاک بحریہ میں شامل ہو جائے گی، یہ آبدوزیں 5 ارب ڈالرمالیت کے 8 ہنگورکلاس آبدوزوں کے معاہدے کاحصہ ہیں جو 2028 تک پاکستان کے بیڑے میں شامل ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ 4 آبدوزیں چین اور باقی پاکستان میں اسمبل ہونگی تاکہ مقامی تکنیکی صلاحیت بڑھائی جاسکے، یہ آبدوزیں بحیرۂ عرب اور بحرِ ہند میں پاکستان کی نگرانی اور دفاعی صلاحیت بڑھائیں گی۔
لاہور: سیف سٹی اتھارٹی کا پولیس ڈرونز پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز