ٹرمپ کی حلف برداری سخت سردی کے باعث کیپیٹل روٹنڈا کے اندر منعقد ہو گی
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک —
منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کےر وز شدید سرد موسم کی پیش گوئیوں کے باعث کیپیٹل ہل کے سامنے اوپن ائر کی بجائے بلڈنگ کے اندر روٹنڈا ہال میں اپنے منصب کا حلف اٹھائیں گے ۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کیا کہ ، واشنگٹن ڈی سی کےلیے برفانی ہواؤں کے باعث سخت سردی کی پیش گوئی کے نتیجےمیں درجہ حرارت ریکارڈ درجے کم ہو سکتا ہے ۔ ملک سخت سردی کی لپیٹ میں ہے ۔ میں لوگوں کو کسی بھی طریقے سے کوئی نقصان پہنچتے یا متاثر ہوتے نہیں دیکھنا چاہتا ۔
کانگریس کی عمارت کے روٹنڈا ہال کو ہر حلف برداری کے موقعے پر، شدید موسم کی صورت میں ایک متبادل کے طور پر تیار رکھاجاتا ہے ۔
اس سے قبل 1985 میں صدر ڈونلڈ ریگن کی دوسری مدت صدارت کی حلف برداری کی تقریب شدید موسم کے باعث روٹنڈا میں منتقل کی گئی تھی۔
اس دن کے بعد سے اب ایسا ہوا ہے کہ پیر 20 جنوری 2025 کےلیےکی گئی موسمی پیش گوئی کے مطابق حلف بردار ی کے اس دن درجہ حرارت کم ترین سطح پر ہوگا۔
سابق صدر رونالڈ ریگن 9 نومبر 1985 کو واشنگٹن میں وائس آف امریکہ کے ایک اسٹوڈیو سے اپنے ہفتے وار ریڈیو خطاب کے دوران، فوٹو اے پی
سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن، اراکین کانگریس اور دوسرےعمائدین اور دیگر معززین اور قابل ذکر مہمان کیپیٹل کے اندر یہ تقریب دیکھ سکیں گے ۔
لگ بھگ ڈھائی لاکھ مہمانوں کے لیے ،جنہیں کیپیٹل گراؤنڈز کے آس پاس سے افتتاحی تقریب دیکھنے کے لیے ٹکٹ دئے گئے ہیں اور مزید ان ہزاروں افراد کے لئےجو متوقع طور پر داخلے کے عمومی علاقوں میں ہوں گے یا کیپیٹل سے وائٹ ہاؤس تک افتتاحی پریڈ کے راستے پر لائن میں کھڑے ہوں گے ، متبادل منصوبے درکار ہیں۔
ٹرمپ نےکہا ہے کہ ان کے کچھ حامی پیر کے روز تقریب کو واشنگٹن کے کیپیٹل ون ایرینا سے دیکھ سکیں گے جو ایک ان ڈور مقام ہے جہاں وہ اگلے روز ایک ریلی منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنی حلف برداری کے بعد لگ بھگ 20 ہزار لوگوں کی گنجائش کے حامل ایرینا کا دورہ کریں گے اور وہاں ایک بہتر افتتاحی پریڈ کی میزبانی کریں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ حلف برداری سے متعلق دوسری تقریبات میں اتوار کی ریلی اور پیر کی رات تین بڑے سرکاری اجتماع شامل ہوں گے۔
امریکی سیکریٹ سروس نے، جو حلف برداری کے لیے سیکیورٹی پلاننگ کرتی ہے ، کہا ہے کہ وہ شیڈول میں تبدیلیوں کے مطابق اپنے منصوبوں کو ڈھالنے کے لیے منتظمین کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
Photo Gallery:
ایک ترجمان نے جمعے کے روز کہا کہ ،’’ حلف برداری کی تقریبات سے متعلق کانگریس کی مشترکہ کمیٹی منتخب صدر اور ان کی صدارتی اناگرل کمیٹی کی جانب سے حلف برداری کی ساٹھویں تقریبات کو امریکی کیپیٹل کے اندر روٹنڈا منتقل کرنے کی درخواست کا احترام کرے گی ۔‘‘
جمعے کی صبح ٹرمپ کی اناگرل کمیٹی نے اعلان کیا کہ ٹرمپ اپنی پہلی حلف برداری کی طرح اپنے منصب کاحلف اپنی والدہ کی دی ہوئی خاندانی بائبل اور اس بائبل پر اٹھائیں گے جسے صدر ابراہم لنکن نے 1861 میں اپنی پہلی حلف برداری پر استعمال کیا تھا ۔
صدر ٹرمپ 20 جنوری 2017کو 45ویں صدر کے طور پر حلف اٹھاتے ہوئے ، فوٹو اے پی
نائب صدر جے ڈی وینس اس خاندانی بائبل پر حلف اٹھائیں گے جو انہیں ان کی پر نانی نے دی تھی۔
موسمیات کے قومی مرکز نے پیش گوئی کی ہے کہ حلف برداری کے دوران دوپہر کو درجہ حرارت تقریباً 22 ڈگری، ( مائنس چھ سیلسئس ) ہوگا، جو ریگن کی دوسری حلف برداری کے بعد سے جس میں درجہ حرارت 7 ڈگری (مائنس 14 سیلسئس) تک پہنچا تھا، حلف برداری کی یہ دوسری سرد ترین تقریب ہے ۔ باراک اوبا کی 2009 میں ہونے والی حلف برداری پر درجہ حرارت 28ڈگری (مائنس 2 سیلسئس) تھا ۔
اس رپورٹ کا مواد اے پی سے لیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل حلف برداری کی حلف برداری کے کے اندر کے باعث کے لیے
پڑھیں:
جدید ٹیکنالوجی سے لیس پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ
پاک بحریہ کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ جدید ترین گن بوٹ “پی این ایس ساہیوال” کی لانچنگ تقریب کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں منعقد ہوئی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چیف آف دی نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی تھے۔
مہمانِ خصوصی نے پاک بحریہ کے پلیٹ فارم ڈیزائن وِنگ اور کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کی مشترکہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسے دفاعی خود کفالت کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔
پی این ایس ساہیوال میں طویل فاصلے تک مار کرنے والی سیمی آٹومیٹک گنز نصب کی جائیں گی، جو اسے مختلف بحری سیکیورٹی آپریشنز کی انجام دہی کے قابل بناتی ہیں۔
یہ گن بوٹ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور ساحلی و سمندری دفاع میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
پاک بحریہ مستقبل میں اس طرز کی مزید گن بوٹس تیار کرنے پر بھی غور کر رہی ہے، جس سے نہ صرف بحری دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہوگا بلکہ مقامی دفاعی صنعت کو بھی فروغ ملے گا۔
تقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام، وزارتِ دفاعی پیداوار، KS&EW اور شپ بلڈنگ انڈسٹری سے وابستہ نمائندگان نے شرکت کی۔
Post Views: 1