سرد موسم کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کا مقام تبدیل WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز

واشنگٹن: امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 20 جنوری کو ہونے والی حلف برداری کی تقریب کے حوالے سے اہم تبدیلی سامنے آئی ہے۔ یہ تقریب، جو پہلے کانگرس کے کھلے میدان میں منعقد ہونے والی تھی، اب کانگرس کی بلڈنگ کے اندر روٹونڈا ایریا میں منعقد کی جائے گی۔

روٹونڈا ایریا میں تقریباً 300 سے 800 افراد کے بیٹھنے یا کھڑے ہونے کی گنجائش ہے جبکہ نو منتخب صدر نے تقریب کے لیے 25 ہزار کے قریب مہمانانِ گرامی کو دعوت دی ہے۔ علاوہ ازیں، لاکھوں ٹرمپ سپورٹرز کو بھی اس تقریب کے لیے دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں۔

اس صورتحال کے پیش نظر سیکرٹ سروس نے حفاظتی اقدامات سخت کر دیے ہیں، اور نشستوں کے انتظامات میں بھی تبدیلی کی جا رہی ہے۔ صدر ٹرمپ نے حلف برداری کی تقریب کانگرس کی بلڈنگ کے اندر رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں تاکہ سخت سردی کے اثرات سے بچا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق 20 جنوری کو واشنگٹن میں درجہ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے گرنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کی وجہ سے ایسا فیصلہ کرنا پڑا۔

تقریب میں صدر اور نائب صدر کے حلف اٹھانے کے بعد ایک خصوصی وکٹری تقریب کیپٹل ون ایرینا میں منعقد کی جائے گی، جہاں بڑی اسکرینوں کی مدد سے حاضرین اور سپورٹرز کا شکریہ ادا کیا جائے گا۔ اس تقریب میں مہمانانِ گرامی کا شاندار استقبال بھی کیا جائے گا۔

یہ تبدیلی نہ صرف تقریب کو موسمی اثرات سے محفوظ رکھے گی بلکہ مہمانوں اور شرکاء کے لیے بہتر سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنائے گی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: حلف برداری کی تقریب

پڑھیں:

آرٹیکل 53 شق 3 اور آرٹیکل 61 کے تحت سینیٹر سیدال خان قائم مقام چیئرمین سینیٹ مقرر

آرٹیکل 53 شق 3 اور آرٹیکل 61 کے تحت سینیٹر سیدال خان قائم مقام چیئرمین سینیٹ مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )آئین کے آرٹیکل 53 شق 3 اور آرٹیکل 61 کے تحت سینیٹر سیدال خان قائم مقام چیئرمین سینیٹ مقرر،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان 3 نومبر 2025 سے چیئرمین سینیٹ کے فرائض انجام دیں گے،سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی صدر مملکت کے غیر ملکی دورے کے دوران صدر کے فرائض انجام دے رہے ہیںیوسف رضا گیلانی کے صدر مملکت کے طور پر فرائض انجام دینے کے باعث سیدال خان چیئرمین سینیٹ کے طور پر ذمہ داریاںسنبھالیںگے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمعروف سیاسی و سماجی شخصیت میر مصطفی مدنی گلگت بلتستان کو قائم مقام وزیراعلی بنائے جانے کا امکان معروف سیاسی و سماجی شخصیت میر مصطفی مدنی گلگت بلتستان کو قائم مقام وزیراعلی بنائے جانے کا امکان وفاقی وزیرِ ریلوے سے ریکٹر نمل یونیورسٹی کی ملاقات، مارگلہ اسٹیشن کے ترقیاتی مواقع اور ریلوے کی جدید کاری و ڈیجیٹلائزیشن پر تبادلہ خیال افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، افغان سرحدی فورس کے اہلکار سمیت تین خوارج ہلاک تربیلا ڈیم کی مٹی میں 636ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر کا انکشاف ملک میں مہنگائی ایک سال کی بلند ترین سطح 6.24فیصد تک پہنچ گئی، متعدد اشیا مہنگی ہو گئیں ستائیسویں آئینی ترمیم ،فیلڈ مارشل کاعہدہ آئینی بنانے کیلئے آرٹیکل243میں ترمیم کی جائیگی،حکومتی ذرائع TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ہمارے ایٹمی ہتھیار پوری دنیا کو 150 مرتبہ تباہ کر سکتے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
  • امریکا کو کرپٹو کا چیمپئن بنانا چاہتا ہوں: ٹرمپ
  • سعودی عرب ابراہیمی معاہدے میں شامل ہوگا، ہم حل نکال لیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • چین کو تائیوان پر حملے کی صورت میں نتائج کا اندازہ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • آرٹیکل 53 شق 3 اور آرٹیکل 61 کے تحت سینیٹر سیدال خان قائم مقام چیئرمین سینیٹ مقرر
  • چین ، روس ، شمالی کوریا اور پاکستان سمیت کئی ممالک جوہری ہتھیاروں کے تجربات کررہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
  • وینیزویلا سے جنگ کا امکان کم مگر صدر نکولس مادورو کے دن گنے جاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • پاک-بھارت جنگ روکنے کا 57ویں مرتبہ تذکرہ، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ کسی بھی تعاون سے متعلق امکان کو مسترد کردیا
  • حماس کیجانب سے 3 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں واپس کرنے پر خوشی ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
  • راولپنڈی میں موسم کی تبدیلی کے باوجود ڈینگی کے کیسز میں اضافہ