ملتان: 300 کلو خراب اچار تلف، فیکٹری مالکان کو 50ہزار جرمانہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
ملتان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھاپے کے دوران 300 کلو گرام مضرِ صحت اور بدبودار اچار تلف کر کے دکاندار پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ملتان کے علاقے شیر شاہ کے قریب اچار بنانے والے یونٹ کی انسپکشن کی، جس کے دوران بدبودار، فنگس اور حشرات زدہ اچار پایا گیا
مضرِ صحت اچار تلف کر کے فوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
روس: انتہاپسند مواد سرچ کرنے پر اب جرمانہ ہوگا
ماسکو: روسی پارلیمنٹ نے ایک نیا قانون منظور کیا ہے جس کے تحت انٹرنیٹ پر انتہاپسند مواد تلاش یا پڑھنے والے افراد پر 5 ہزار روبل تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، وی پی این (VPN) کے استعمال پر بھی اب جرمانے کا قانون منظور کر لیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ ملک میں سائبر نگرانی کو سخت بنانے کی پالیسی کا حصہ ہے، تاہم اس اقدام کو حکومتی شخصیات اور اپوزیشن دونوں جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔