190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا: عمران خان پُرعزم ہیں، کسی دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے، فیصل چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 8 فروری کو پشاور سمیت ملک بھر میں احتجاج کی ہدایت کی ہے اور شٹر ڈاؤن کی کال بھی دی جائے گی جبکہ تمام صوبوں سے پارٹی رہنما، ارکان اسمبلی اور کارکن احتجاج میں شریک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن پر سزا ہوئی، طارق فضل چوہدری
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتے کو اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے عمران خان 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آنے کے بعد بھی پرعزم ہیں۔ہ وہ کسی دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے۔
فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو احتجاج کے حوالے سے خاص طور پر ہدایات جاری کی گئی ہیں اور پورے خیبر پختونخوا سے قافلے پشاور میں جمع ہوں گے، ہم یوم سیاہ منائیں گے اور شٹر ڈاؤن کی بھی کال دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ہمیں پتا ہے کہ یہ لکھے لکھائے فیصلے کہاں سے آتے ہیں، فیصل چوہدری
فیصل چوہدری کے مطابق اسی طرح سے تمام صوبوں میں اور پارلیمنٹ میں بھی احتجاج ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
190 ملین کیس 8فروری احتجاج اڈیالہ جیل عمران خان فیصل چوہدری.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 190 ملین کیس اڈیالہ جیل فیصل چوہدری فیصل چوہدری
پڑھیں:
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے: شہباز شریف
— فائل فوٹووزیرِاعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے یومِ آزادی کے پُرمسرت موقع پر گلگت بلتستان کے عوام اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کی۔
وزیرِاعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ یکم نومبر 1947 کو گلگت بلتستان کے بہادر عوام نے جرات، اتحاد اور حب الوطنی کا مظاہرہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی عوام نے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کا تاریخی فیصلہ کیا، یہ دن اس عظیم قربانی، عزم اور وطن سے محبت کی یاد دلاتا ہے جس نے خطے کی تاریخ بدل دی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی، خوشحالی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے پُرعزم ہے۔ سیاحت، توانائی، بنیادی ڈھانچے اور تعلیم کے شعبوں میں جاری منصوبے علاقے کی ترقی میں سنگِ میل ثابت ہوں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو ترقی کے تمام مواقع فراہم کیے جائیں گے، تاکہ وہ قومی دھارے میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ دن تجدید کا پیغام دیتا ہے کہ ہم اپنی آزادی، اتحاد اور ترقی کے سفر کو نئی توانائی اور جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ اللّٰہ تعالیٰ گلگت بلتستان اور پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی سے نوازے۔