کشتی حادثہ: ایف آئی اے‘ آئی بیوزارت داخلہ کی تحقیقاتی ٹیمیں مراکش روانہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
گجرانوالہ(آن لائن)مراکش کے قریب کشتی حادثے کے معاملے پر ایف آئی اے، آئی بی اور وزارت داخلہ کی ٹیمیں تحقیقات کے لیے روانہ ہو گئیں۔ایف آئی اے
ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے، آئی بی اور وزارت داخلہ کے افسران پر مشتمل ٹیمیں مراکش کے قریب کشتی حادثے کی تفتیش اور تحقیقات کے لیے مراکش روانہ ہو گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ ٹیمیں کشتی حادثے کے معاملے کے حقائق جمع کرکے وزیراعظم شہباز شریف کوپیش کریں گی۔ ٹیمیں وڈیوز اور تصاویرسمیت دیگرثبوت لیں گی تاکہ تحقیقات میں مشکلات نہ ہوں۔تحقیقاتی ٹیمیں حادثے میں بچ جانے والے افرادسے ملاقات کرکے ان سے بھی حقائق معلوم کرتے ہوئے اپنی رپورٹ مرتب کریں گی، جس کی بنیاد پر انسانی اسمگلرز اور اس دھندے میں ملوث عناصرکے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں گی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسلام آباد‘ برساتی نالے میں کار سمیت بہہ جانے والے باپ بیٹی تاحال لاپتہ، تلاش دوسرے دن بھی جاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)گزشتہ روز اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برساتی نالے میں بہہ جانے والے کار سوار باپ اور بیٹی کو تلاش نہیں کیا جاسکا۔(جاری ہے)
اس حوالے سے ریسکیو آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے، دریائے سواں میں ریسکیو 1122 کی ٹیمیں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔واقعے کے مقام پر بھی ریسکیو ٹیمیں بہہ جانے والے باپ اور بیٹی کو تلاش کر رہی ہیں۔گزشتہ رات اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن محدود کردیا گیا تھا۔