کرس گیل کے بعد پولارڈ نے ٹی20 میں چھکوں کا ریکارڈ بنالیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
دبئی (اسپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈین کرکٹر کیرون پولارڈ ٹی20 کرکٹ کیرئیر میں 900 چھکے لگانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے۔دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 16 جنوری کو آئی ایل ٹی20 لیگ میں ایم آئی ایمریٹس اور ڈیزرٹ وائپرز کے درمیان میچ میں پولارڈ نے اپنے کیریئر میں 900 چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کیا۔پولارڈ 19ویں اوور کی پہلی گیند پر چھکا لگا کر ٹی20 کرکٹ میں دوسرے سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹر بھی بن گئے۔ان کے علاوہ ہم وطن کرس گیل 1 ہزار 56 چھکوں کیساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں، جنہوں نے یہ کارنامہ محض 455 اننگز میں انجام دیا تھا۔پولارڈ نے دنیا بھر میں ٹی 20 لیگز میں ٹائٹل جیتے ہیں اور وہ ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ کا حصہ تھے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دبئی میں ہزاروں ملازمتوں کے دروازے کھل گئے؛ جدید لیکن سستے اسکولوں کی تعمیر
متحدہ عرب امارات کی سالانہ حکومتی اجلاس میں دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے اہم اور انقلابی منصوبوں کی منظوری دیدی۔
عرب میڈیا کے مطابق ان منصوبوں کا مقصد دبئی کو دنیا کے سب سے خوبصورت، قابلِ رہائش اور صحت مند شہروں میں شامل کرنا ہے۔
دبئی کے ولی عہد کے بقول ان منصوبوں کے ذریعے 15 ہزار نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں جدید مگر سستے نجی اسکولز بھی کھولے جائیں گے۔
ان منصوبوں میں عوامی پارکس، ایوی ایشن ٹیلنٹ پروگرام، مالیاتی دیوالیہ پن عدالت کے قیام، اور کینسر کی ابتدائی تشخیص کے نظام جیسے اقدامات بھی شامل ہیں۔
یہ اقدامات دبئی کی معیشت کو دگنا کرنے اور نجی شعبے میں 65 ہزار اماراتی شہریوں کے روزگار کے ہدف کا حصہ ہے۔
دبئی اسپورٹس کونسل کی پیش کردہ اسپورٹس سیکٹر اسٹریٹجک پلان 2033 کو بھی منظور کیا گیا۔ جس کا مقصد دبئی کو دنیا کا کھیلوں کا عالمی مرکز بنانا ہے۔
یہ منصوبہ 19 پروگرامز اور 75 اقدامات پر مشتمل ہے، جو 17 اہم کھیلوں خاص طور پر نوجوانوں اور خصوصی افراد پر توجہ دے گا۔
ایگزیکٹیو کونسل نے "فنانشل ریسٹرکچرنگ اینڈ انسولونسی کورٹ" کے قیام کی منظوری دی، جو کاروباری اداروں کی قرض ادائیگی، مالی تنظیم نو، اور اثاثہ جات کے تحفظ میں معاونت کرے گی۔
اس اقدام کا مقصد دبئی کو دنیا کے تین بڑے مالیاتی مراکز میں شامل کرنا ہے۔
شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ یہ منصوبے دبئی کے اس وژن کا حصہ ہیں جس کے تحت ہر شہری کو خوشحال، صحت مند اور پُرامن زندگی کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں گے۔