اسلام آباد (آئی این پی)  لیفٹیننٹ  جنرل (ر)عبدالقیوم نے کہا ہے کہ فوج میں سفارش کا کلچر نہیں  ، سپاہی کا بیٹا بھی چیف آف آرمی بن سکتا ہے، فوج موسیٰ خان اور جنرل ٹکا خان بھی سپاہی سے ملک چیف آف   سٹاف کے عہدے پر پہنچے،1971 میں فوج کا جذبہ دیدنی تھا، میں اس وقت کیپٹن کے عہدے فائز تھا اور میری پوسٹنگ نارووال میں تھی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقیوم نے کہا کہ 16 دسمبر کو ہمارے لئے سقوط ڈھاکہ کی خبر ہمارے لئے حیران کن تھی، میں حیران تھا کہ ہم نے بھارتی فوج کو جو ہم سے وسائل میں تین گناہ بڑی تھی، اس کو انگیج کیا ہوا تھا لیکن جب ہم سقوط ڈھاکہ کی خبرملی تو بہت افسوس ہوا، اس وقت ہر آنکھ اشکبار تھی۔

بھارت اور بنگلہ دیش کی سرحد پر  دونوں ممالک کے کسانوں میں جھڑپ ، ایک دوسرے پر پتھرائو 

انہوں نے کہا کہ یہ سوچی سمجھی سازش تھی، کہا جاتا ہے کہ 90 ہزار فوج قیدی ہوگئے، یہ بالکل غلط ہے، میں سمجھتا ہوں یہ تعداد 35 ہزار کے لگ بھک تھی، اس میں 21 ہزار کے قریب خواتین اور بچے شامل تھے، لیکن یہ سب کچھ اچانک ہوا جس کا ہمیں آج تک افسوس ہے۔انہوں نے کہا  کہ فوج کا پیشہ پاکستان کی سلامتی کا ہے، اس کی طاقت کا رازعوام کی محبت اور پذیرائی پر ہے، فوجیں کبھی کچھ نہیں کچھ کرسکتیں، جب تک اس کے پیچھے عوام کی طاقت نہ ہو، سندھ، پنجاب ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت اور کشمیر کے عوام فوج سے محبت کرتے ہیں۔

سنگین دھمکیاں،  پی ٹی آئی سپورٹر گلفام حسین کیانی  لندن میں گرفتار  کرلیا گیا

لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقیوم نے کہا کہ میرے بطور چیئرمین پاکستان  سٹیل کو 18 ارب روپے کا منافع ہوا، ہم نے 6 ارب ٹیکس ادا کیا، تمام قرضے ختم کئے، جب میں نے  سٹیل مل چھوڑی تو 10 ارب روپے بینک میں چھوڑ کر آیا تھا۔سابق فوجی افسر نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف میرے کلاس فیلو تھے، میں پرائیویٹائزیشن کے کبھی خلاف نہیں رہا، لیکن مشرف نے کہا کہ شوکت عزیز کہہ رہے ہیں کہ  سٹیل مل اگر ایک ڈالر کی بھی بکتی ہے تو بیچ دیں تاہم میں نے مزاحمت کرتے ہوئے کہا کہ آپ اسے پرائیویٹائز نہ کریں۔

جنر ل (ر)عبدالقیوم نے کہاکہ عقیل کریم ڈڈھیڈی سٹیل مل کو 40 ارب میں لینے کے تیار تھے، لیکن پرویز مشرف تیار نہیں تھے ، میں نے ان سے کہا کہ آپ سٹیل مل چلائیں اور مجھے فارغ کر دیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو کوئی بھی نقصان پہنچا سکتا ہے، ہم قوم کے ساتھ مل کر ملک بھر سے دہشت گردی کو مکمل شکست دیں گے۔

    نائب وزیر اعظم نے  مراکش کشتی حادثے کے پاکستانی متاثرین کو بروقت مدد فراہم کرنے کی ہدایت کردی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ر عبدالقیوم نے کہا نے کہا کہ سٹیل مل

پڑھیں:

ورلڈ کلچر فیسٹیول پانچویں روز میں داخل، شرکا کی دلچسپی برقرار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: آرٹس کونسل میں جاری عالمی ثقافتی میلہ آج پانچویں روز میں داخل ہوگیا۔

فیسٹیول کے پانچویں دن بھی مختلف ثقافتی سرگرمیاں پیش کی جائیں گی جن میں تھیٹر، اوپیرا اور اوپن اسکریننگ شامل ہیں۔ منتظمین کے مطابق دوپہر اور شام کے اوقات میں مختلف ایونٹس رکھے گئے ہیں جن کا مقصد بین الاقوامی ثقافت کو عوام کے سامنے لانا ہے۔

شام 4 بجے Nordic Europe Spotlight کی جانب سے ایک مفت فلم اسکریننگ ہوگی جس میں شائقین یورپین ثقافت اور فلم سازی کے مختلف پہلوؤں سے روشناس ہوں گے۔

شام 7 بجے یورپی گلوکارہ اوپیرا پرفارم کریں گی، ان کا اوپیرا پرفارمنس فیسٹیول کے اہم پروگراموں میں سے ایک تصور کی جا رہی ہے۔ اس کے بعد رات 8 بجے پاکستانی تھیٹر پلے “فلرٹس” پیش کیا جائے گا جس میں مقامی اداکار اپنی پرفارمنس پیش کریں گے۔

فیسٹیول کے دوران مختلف دنوں میں ورکشاپس، موسیقی، تھیٹر، فلم اسکریننگ اور آرٹ ایکٹیویٹیز شامل ہیں اور شہری بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • دکھ روتے ہیں!
  • ورلڈ کلچر فیسٹیول پانچویں روز میں داخل، شرکا کی دلچسپی برقرار
  • کراچی،فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 خوارجی گرفتار
  • جسارت ڈیجیٹل میڈیا ٹیم کے اعزاز میں تقریب پذیرائی
  • کمپیٹیشن کمیشن کی چین و بھارت کی طرز پر اسٹیل کی علیحدہ وزارت کے قیام کی سفارش
  • امریکی اداکارہ جینیفر اینسٹن کا انسٹاگرام پر نئے رشتے کا اعلان، نئی محبت کون ہے؟
  • پاکستان کرکٹ زندہ باد
  • کس پہ اعتبار کیا؟
  • کبھی لگتا ہے کہ سب اچھا ہے لیکن چیزیں آپ کے حق میں نہیں ہوتیں، بابر اعظم
  • لیفٹیننٹ گورنر"ریاستی درجے" کے معاملے پر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، فاروق عبداللہ