سیاسی قیادت اسٹیبلشمنٹ کے دباؤ سے آزاد ہو کر مذاکرات کرے، لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت اسٹیبلشمنٹ کے دباؤ سے آزاد ہو کر مذاکرات کرے۔
لاہور میں زرعی ادویات کمپنی ڈیلرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کامیابی کیلئے سیاسی قیادت قومی ترجیحات پر سنجیدہ ہو اور اسٹیبلشمنٹ کے دباؤ سے آزاد ہو کر مذاکرات کرے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ کرپٹ مافیا سے نجات کیلئے عوام جماعت اسلامی کی جہدوجہد کا ساتھ دیں، حکومت زراعت اور کنسٹرکشن فیلڈ کو بیک وقت خراب کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ زراعت کنسٹرکشن ملک کی صنعت روزگار کی فراہمی کا بڑا ذریعہ ہے، پاسکو کے ادارے کو ختم نہ کیا جائے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ
پڑھیں:
امیر جماعت اسلامی کی اپیل پر جمعة المبارک اسرائیل، بھارت کے خلاف یوم مذمت کے طور پر منایا گیا
مقررین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مودی حکومت کے مظالم کو روکنے کے لیے آواز بلند کرے، اہل کشمیر و فلسطین گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصہ سے قابض افواج کے مظالم برداشت کر رہے ہیں، ہر باضمیر انسان کو مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرنی چاہیے، دنیا میں قیام امن کے لیے اسرائیل، بھارت اور امریکی مظالم کو روکنا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر جمعۃ المبارک اسرائیل اور بھارت کے خلاف یوم مذمت کے طور پر منایا گیا، ملک بھر میں اہل فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے حق میں خصوصی دعائیں کی گئیں، قوم نے اسرائیل اور بھارتی عزائم کی مذمت کی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی مساجد میں خطبات جمعہ کے دوران علما اور آئمہ کرام نے اسرائیلی افواج کی غزہ میں ڈیڑھ برس سے جاری سفاکیت کی پرزور مذمت کی اور مسئلہ فلسطین کے حوالے سے قوم کو آگاہ کیا، اسی طرح مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔
مقررین نے بھارت کی مقبوضہ وادی میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مودی حکومت کے مظالم کو روکنے کے لیے آواز بلند کرے۔ اہل کشمیر و فلسطین گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصہ سے قابض افواج کے مظالم برداشت کر رہے ہیں، ہر باضمیر انسان کو مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرنی چاہیے، دنیا میں قیام امن کے لیے اسرائیل، بھارت اور امریکی مظالم کو روکنا ہوگا۔
منصورہ کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے لیے بڑی تعداد میں موجود افراد نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کے لیے دعا کی۔ اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور ملک کے دیگر حصوں میں عوام نے اسرائیل اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔ جماعت اسلامی کے قائدین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پوری قوم اہل غزہ کے ساتھ ہے اور بھارتی عزائم کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح ہے۔