کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی میں کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ کی وجہ سے متعدد گرڈ اسٹیشن ٹرپ کر گئے جس کے باعث شہر کے بڑے حصے میں بجلی بند ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق ٹرپنگ کی وجہ سے کورنگی، لیاری، کھارادر، ڈیفنس، آئی آئی چندریگر روڈ، پی ای سی ایچ ایس، صدر، سائٹ ایریا، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد میں بجلی بند ہوگئی۔
جیکب لائن اور ایف بی ایریا کے مختلف بلاکس میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔
کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں معمولی اضافہ متوقع ہے۔
دوسری جانب اس معاملے پر کے الیکٹرک کا بھی بیان سامنے آیا ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق شہر کے چند علاقوں سے بجلی کی فراہمی میں تعطل کی شکایات موصول ہوئیں، تکنیکی خرابی کے باعث آنے والے تعطل کو فوری دور کردیا گیا ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کراچی میں بجلی کی سپلائی نارمل ہے، لسبیلہ اور بلدیہ میں سپلائی بحال ہونے میں وقت درکار ہے۔
.
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے الیکٹرک کراچی میں میں بجلی
پڑھیں:
کراچی میں پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سےچوتھی ای کچہری کا انعقاد
کراچی:پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سےچوتھی ای کچہری کا انعقاد کیاگیا۔
ترجمان پی اے اے کے مطابق چوتھی ائیرپورٹس اتھارٹی ای کچہری کا انعقاد کراچی میں ہوا،جس کے دوران مختلف نوعیت کے فیصلے کیے گئے جس میں کہا گیا کہ ڈیرہ غازی خان ائیرپورٹ کو ائیربس 320 طیاروں کےلیے اگلےسال کےآخرتک اپ گریڈ کردیا جائےگا۔
پشاور ائیرپورٹ پر ائیرسائیڈ اور پارکنگ سہولیات بہتر بنائی جائیں گی، نیوگوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ بزنس پلان گوادر کو ائیرلائنز کے لئے پرکشش بناتا ہے، ائیرلائن عملے کے رویے اور سامان گم ہونے کی شکایات سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بھجوائی جائیں گی۔
ترجمان پی اے اے کے مطابق ای کچہری کے دوران لاہور ائیرپورٹ پر فرسٹ ایڈ کٹس میں ٹیٹنس کے ٹیکے شامل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔