کراچی: نیشنل میوزیم کے مرکزی دروازے پر فائرنگ سے شہری قتل
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
کراچی: آرٹس کونسل روڈ پر نیشنل میوزیم کے مرکزی دروازے کے قریب فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوگیا۔
زرائع کے مطابق پولیس نے ابتدائی تفتیش میں واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔ فائرنگ کی طلاع پر آرام باغ تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی، موٹرسائیکل سوار 2 نامعلوم مسلح ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔
مقتول کی شناخت 30 سالہ صفدر رفیق کے نام سے ہوئی جو برنس روڈ پر واقع الرحمن بریانی سینٹرپرملازم تھا اور مقتول کا آبائی تعلق رحیم یارخان سے تھا۔ لاش قانونی کارروائی کے لیے سول ٹراما سینٹرمنتقل کی گئی۔
مقتول کو سینے اور ٹانگ پر 2 گولیاں لگیں جوجان لیوا ثابت ہوئیں جائے وقوع سے پولیس کو نائم ایم ایم پستول کے2 خول ملے ہیں جنہیں پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
ایس ایچ اوآرام باغ تنویرمراد نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نہیں ہے، مقتول صفدر رفیق کا موبائل فون اوررقم اس کی جیب میں موجود تھی، واقعہ ذاتی تنازع کا شاخسنانہ معلوم ہوتا ہے، کمانڈ اینڈ کنٹرول سے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
مقتول نوجوان فٹ پاتھ پر پیدل آ رہا تھا اورموٹرسائیکل سوارملزمان فائرنگ کرنے کے بعد برنس روڈ کے جانب فرارہوئے، پولیس واقعے کی مختلف پہلوئوں پر تفتیش کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
چائنا پورٹ سے لڑکے اور لڑکی کی لاشیں ملنے کا واقعہ، گجرانوالہ سے 4 مشتبہ افراد گرفتار
کراچی:سی ویو کے قریب چائنا پورٹ سے لڑکے اور لڑکی گولیاں لگی لاشیں ملنے کے کیس میں کراچی پولیس نے پنجاب میں کارروائی کرکے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈی آئی جی جنوبی اسد رضا نے بتایا کہ کراچی پولیس کی ٹیم گوجرانوالہ پہنچ گئی اور چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد میں ثنا آصف کا بھائی وقاص اور دیگر افراد شامل ہے اور قتل ہونے والے ساجد کا والد بھی کراچی پہنچ گیا اور پولیس نے ان کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے۔
ڈی آئی جی نے بتایا کہ عارف مسیح نے گوجرانوالہ میں پیش آنے والے واقعات کا بھی ذکر کیا ہے، باپ کے بیان کے بعد اب قتل کے مقدمے میں چند افراد کو نامزد بھی کیا جائے گا۔
مقتول ساجد کی والدہ اور دیگر خواتین نے بوٹ بیسن تھانے کے باہر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں ساجد اور ثنا کی شادی کا معلوم نہیں تھا۔
ساجد کی والدہ نے کہا کہ میرے بیٹے کو قتل کردیا گیا، اب ہمیں بھی خطرہ ہے، ہمیں سوشل میڈیا سے لاشیں ملنے کا معلوم ہوا، ہمیں انصاف چاہیے اور حکومت ہمیں تحفظ فراہم کرے۔
خیال رہے کہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع سی ویو کے قریب چائنا پورٹ سے لڑکی اور لڑکے کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئی تھیں اور پولیس نے لاشیں تحویل میں لے لی تھیں اور اسپتال میں لڑکے کی شناخت ساجد مسیح اور لڑکی کی ثنا کے نام سے ہوئی تھی اور دونوں کا تعلق پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ کے ایک گاؤں سے بتایا گیا تھا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا تھا کہ گوجرانوالہ میں لڑکی کے خاندان سے رابطہ کیا اور اس کے بعد گوجرانوالہ پولیس نے لڑکی کے بھائی وقاص کو حراست میں لے لیا اور اسی نے بہن کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا اور ساجد سمیت دیگر افراد کو نامزد کیا تھا۔