ایمانداری کی اعلیٰ مثال، ایئرپورٹ پر لاکھوں مالیت غیرملکی کرنسی اور قیمتی سامان مسافر کوواپس
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں مسافر کی لاکھوں مالیت کی غیرملکی کرنسی اور رہ جانے والا قیمتی سامان ایئرپورٹس اتھارٹی کے حکام نے ایمان داری اور پیشہ ورانہ کارکردگی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے واپس کردی۔
ہیڈکوارٹرز پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے ) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ٹرمینل ون (اولڈ ٹرمینل) کراچی کے ترجمان کے مطابق پیشہ ورانہ کارکردگی کی مثال قائم کرتے ہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کا سامان واپس کردیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر کرنسی سمیت مسافر کا بھولا ہوا قیمتی سامان واپس کر دیا گیا، کسٹمز اسکینر پر چھوڑی گئی 19 لاکھ روپے مالیت کی فارن کرنسی مسافر کو لوٹا دی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مسافر نجی ائیرلائن کے ذریعے شارجہ سے اسلام آباد پہنچا تھا، پرس میں موجود شناختی کارڈ اور امیگریشن (آئی بی ایم ایس) سسٹم کے ذریعے مسافر سے رابطہ کیا گیا۔
ترجمان پی اے اے کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ، رہائشی دستاویزات، کریڈٹ کارڈ سمیت دیگر قیمتی اشیا بھی مسافر کو واپس کردی گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مسافر نے اسلام آباد ایئرپورٹ انتظامیہ کی پیشہ ورانہ کارکردگی پر شکریہ ادا کیا
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلام آباد
پڑھیں:
پاک-افغان مذاکرات، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ترکیے جائیں گے
اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو شیڈول پاک-افغان مذاکرات سے قبل ترکیے جائیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک-افغان مذاکرات سے پہلے اسحاق ڈار کی ترکیے آمد متوقع ہے، ذرائع نے بتایا ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر اسحاق ڈار ترکی جائیں گے، پاک-افغان مذاکرات سے پہلے اسلام آباد میں اہم سفارتی مصروفیات جاری ہیں۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سائیڈ لائن سفارتی رابطوں کی فالو اپ میٹنگ ترکی میں ہوگی، غزہ کے مسئلے پر 8 وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس پاکستان کی شرکت کی تیاری مکمل ہے۔