ملتان، یوم حسین کمیٹی کے زیراہتمام سالانہ دسترخوان جناب ابوطالب کا اہتمام، سیاسی و سماجی رہنمائوں کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام نے دین اسلام کی سربلندی کے لئے عظیم خدمات انجام دیں، آپ کا نام رہتی دنیا تک قائم ودائم رہے گا، حضرت علی کی تعلمیات پر عمل پیرا ہو کر دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یوم حسین کمیٹی ملتان کے زیراہتمام جشن یوم علی کے موقع پر سالانہ دسترخوان ابو طالب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی، سید احمد مجتبی گیلانی، سید اصغر عباس نقوی نے کہا کہ خلیفتہ المسلمین حضرت امام علی کی تعلیمات امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہے جو کہ دنیاو آخرت میں کامیابی کا زینہ ہیں، آج ہم جن مشکلات و مصائب کا شکار ہیں وہ دین سے دوری کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ حضرت علی ابن ابی طالب کے فضائل و کمالات میں کوئی ان کا ہمسر نہیں، حضرت علی ہر لمحہ، ہر گھڑی اور ہر جنگ کے موقع پر حضور پاک (ص) کے ہمراہ رہے اور دین اسلام کی سربلندی کے لئے عظیم خدمات انجام دیں، آپ کا نام رہتی دنیا تک قائم ودائم رہے گا۔ حضرت علی کی تعلمیات پر عمل پیرا ہو کر دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے، حضرت علی کا زمانہ خلافت نبی کریم (ص)کے اسوہ حسنہ کا عملی پیکر تھا، آپ کی سیرت وکردار امت کے لئے روشنی ورہنمائی کا مظہر ہے۔ اس موقع پر شیخ طارق رشید، چوہدری عبدالوحید ارائیں، حاجی جاوید اختر انصاری، بابو نفیس انصاری، انجینئر آصف رفیق رجوانہ، سید حسن رضا مشہدی، مولانا غلام مصطفی انصاری، ظہور احمد بھٹہ، حسن خان علزئی، ڈاکٹر علی عباس حر، صابر پیا، سید سجاد حیدر نقوی، محمد علی نقوی، شکیل لابر، سید جعفر علی شاہ، سید مبشر نقوی، سید قمر نقو ی، ہاشم نقو ی شریک تھے۔ تقریب میں سماجی، سیاسی، مذہبی رہنماں سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کفایت شعاری اقدامات، حکومت نے مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات پر اہم اجلاس ہوا جس میں مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارتِ خارجہ میں کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد سے متعلق کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ملک بھر میں توانائی کے مؤثر استعمال اور کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کارجبکہ جاری کفایت شعاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
موسمِ گرما میں دن کے دورانیے میں اضافے اور بلند درجہ حرارت کے پیش نظر کمیٹی نے دکانوں، بازاروں، شاپنگ مالز اور جنرل ریٹیل کاروبار کے اوقات کار رات 9 بجے تک بڑھانے کی منظوری دے دی۔
مزید پڑھیںلاہور میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن پھر سے نافذ، پرانے اوقات کار بحال
اجلاس کے فیصلوں کے مطابق ریسٹورنٹس، کیفے اور دیگر کھانے پینے کے مراکز رات 11 بجے تک کھلے رہ سکیں گے، تاہم ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری سروسز ان اوقات کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
شادی ہالز اور تقریبات کے مقامات کے اوقات کار رات 10 بجے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ فارمیسیز، ہسپتال، پٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق خدمات سمیت ضروری سروسز کو ان پابندیوں سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
کمیٹی نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ وفاقی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے ان فیصلوں پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
اجلاس میں وفاقی وزراء برائے پیٹرولیم، موسمیاتی تبدیلی، اطلاعات اور آئی ٹی و ٹیلی کام، وزیر اعظم کے معاونینِ خصوصی برائے خزانہ اور نائب وزیراعظم، وفاقی سیکریٹریز تجارت، کابینہ، پیٹرولیم اور آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشنز کے علاوہ صوبائی حکومتوں کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔کمیٹی نے ایجنڈے میں شامل دیگر امور اور کیسز کی بھی منظوری دی۔