کراچی (پ ر) جماعت اسلامی قرآن و سنت کے نفاذ کے لیے جدوجہد میں مصروف عمل ہے اور یہی عوام کے تمام مسائل کا واحد اور آخری حل ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر ملی یکجہتی کونسل سندھ اسد اللہ بھٹو نے جامعہ الفلاح کی سالانہ تقریب سے خطاب میں کیا۔اس موقع پر نائب صدر جمعیت اتحاد العلماپاکستان قاری ضمیر اختر منصوری مدیر جامعہ الفلاح علی زمان کشمیری۔ناظم اعلیٰ جمعیت اتحاد العلماء کراچی مولانا عبدالوحید، مولانا عطا الرحمن، مولانا مبین اختر، مولانا حبیب حنفی.

مولانا رحمت دین و دیگر علما مشائخ کے علاؤہ طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر قاری ضمیر اختر منصوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن وسنت کا نظام اس ملک کا مقدر ہے اور ان شاء اللہ علماکرام و مدارس کے طلبہ کلمہ کی بنیاد پر حاصل کی گئی ریاست پاکستان میں نظام مصطفی نافذ کرکے رہیں گے۔مولانا عبدالوحید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدارس سے فارغ التحصیل طلبا فرقوں سے بالاتر ہوکر اقامت دین کے تصور کیساتھ اسلامی معاشرے کے قیام میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔مولانا عطا الرحمن نے کہا کہ تعلیم قرآن درحقیقت غلبہ دین کیلیے ہے۔ علی زمان کشمیری نے جامعہ الفلاح کی سالانہ رپورٹ پیش کی اور کہا مدارس کے طلبہ وارثین انبیاؑ کرام ہیں۔اب منبر و محراب ہی ملک کو مسائل کے دلدل سے باہر نکال سکے گا آخر میں کامیاب طلبا و طالبات میں اسناد و انعامات تقسیم کیے گئے۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی، جامعہ اردو کراچی میں آئی ایس او کی احتجاجی ریلی

ریلی سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم، معروف مذہبی اسکالر مولانا شمس جعفری اور صدر آئی ایس او جامعہ اردو گلشن کیمپس نے خصوصی خطاب کیا اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ اردو یونٹ کے زیرِ اہتمام فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور غزہ، لبنان، یمن و شام پر جاری امریکی و صیہونی جارحیت کے خلاف ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جو ایم ایس سی بلاک تک نکالی گئی۔ ریلی میں طلباء، اساتذہ، سماجی، سیاسی و مذہبی تنظیموں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم، معروف مذہبی اسکالر مولانا شمس جعفری اور صدر آئی ایس او جامعہ اردو گلشن کیمپس نے خصوصی خطاب کیا اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی مظالم، عالمی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور ان کے خلاف آواز اٹھانا ہر ذی شعور انسان کی ذمہ داری بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا غزہ میں ہونے والے ظلم و بربریت کو اپنے موبائل فونز پر براہ راست دیکھ رہی ہے، مگر عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں، جو باعثِ افسوس ہے۔ ریلی کے شرکاء نے فلسطینی پرچم، پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر فلسطین کی حمایت اور صیہونی ریاست کے خلاف نعرے درج تھے۔ فضا "مردہ باد اسرائیل" اور "فلسطین زندہ باد" کے نعروں سے گونجتی رہی۔ اس موقع پر طلباء و طالبات کی جانب سے فلسطین کا ایک وسیع جھنڈا بھی فضا میں بلند کیا گیا، جس نے مظلوم فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کا بھرپور منظر پیش کیا۔ ریلی کے اختتام پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مظلومینِ فلسطین کو صبر، طاقت اور آزادی عطا فرمائے اور عالمی ضمیر کو بیدار کرے۔

متعلقہ مضامین

  • متنازع نہروں کے معاملے پر پی پی کا وفد بات چیت کیلیے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گیا
  • بڑی خبر! مزید یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ ، کن ملازمین کو فارغ کیا جائے گا؟
  • بلاول بھٹو کینالز کے تنازع پر کسانوں کا مقدمہ جیت گئے، وفاق نے پیپلز پارٹی کی شرائط مان لیں
  • وفاقی اور گلگت بلتستان حکومتیں بارش متاثرین کی فوری امداد، بحالی کیلئے اقدام کریں: بلاول
  • پنجاب؛ تعلیمی اداروں مع دینی مدارس میں داخلے کے وقت طلبا کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی قرار
  • مدارس سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں داخلے کے لیے تھیلیسیمیا اور دیگر جینیٹک لازمی قرار
  • وزیر اعلیٰ فوری طور پر مولانا محمد دین کو برطرف کریں، سید علی رضوی
  • جامعہ اردو کراچی میں آئی ایس او کی احتجاجی ریلی
  • فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی، جامعہ اردو کراچی میں آئی ایس او کی احتجاجی ریلی
  • معیشت کی ترقی کیلئے کاروباری طبقے کے مسائل کا حل ضروری ہے: ہارون اختر خان