پریس قونصل چودھری محمد عرفان
پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ کے پریس قونصلرچودھری محمد عرفان کے والد محترم پاکستان میں انتقال کرگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ انکےانتقال پر جدہ کی صحافتی تنظیموں پاکستان اوورسیزمیڈیا فورم، پاکستان جنرنلسٹ فورم، یونائٹیڈ میڈیا فورم اوردیگر نے محمد عرفان صاحب گہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے سے تعزیت کی اورمرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا۔ پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کے چیئرمین چوھدری خالد رشید کے سب سے چھوٹے بیٹے رضوان خالد کی اہلیہ کا گذشتہ جمعہ اچانک رضائے الٰہی سے اسلام آباد میں انتقال ہوگیا تھا جوکہ 3 سالہ بیٹے کی والدہ بھی تھی۔ أنا لله وأنا اليه راجعون۔ نیزگذشتہ دنوں پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کے بانی رکن اورسابقہ جنرل سیکرٹری چوھدری انجنئیر طارق لطیف بھی وفات پاگئے۔ اراکین پاک سعودی فرینڈ شپ جدہ مرحومین کے لئے دعائے مغفرت اور دراجات کے بلندی کے لئے دعا ہے۔.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نہروں کے ایشو پر پی پی ن لیگ کا اتحاد متاثر نہیں ہوگا، عرفان صدیقی
لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نہروں کے ایشو پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا اتحاد متاثر نہیں ہوگا، پیپلز پارٹی ایک سنجیدہ سیاسی جماعت ہے۔
الحمرا آرٹس کونسل میں تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ انہوں ںے کہا کہ حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان سے خوف زدہ نہیں ہے بلکہ پی ٹی آئی خود اپنے جال میں پھنس چکی ہے، ہمارے مقدمات سپریم کورٹ میں شروع ہوتے تھے اور یہیں ختم ہو جاتے تھے مگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے مقدمات ماتحت عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ نہروں اور پانی کی تقسیم کے مسائل مل بیٹھ کر حل ہوں گے، دونوں جماعتوں نے میثاق جمہوریت کیا ہوا ہے،نہروں کے ایشو پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا اتحاد متاثر نہیں ہوگا، تحفظات کہیں بھی ہوسکتے ہیں جو بات چیت کے ذریعے حل ہوسکتے ہیں، پیپلز پارٹی ایک سنجیدہ سیاسی جماعت ہے، وہ بھی عوام کے ووٹ لے کر آتی ہے۔
بھارتی دہشت گردی کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ بھارت کا ٹریک ریکارڈ ہے جب بھی کوئی غیر ملکی مہمان آتا ہے تو اس طرح کے واقعات کر کے پراپیگنڈا کرتا ہے، بھارت نے کشمیریوں کی زمینوں پر قبضہ کیا، انہیں قتل کیا مقبوضہ کشمیر میں ہونے والا واقعہ فالس فلیگ ہے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرتا چلا آرہا ہے، بھارتی جاسوس ہم نے پکڑے ہیں۔