کشمورمیں پولیس مقابلہ ،ایک ڈاکو ہلاک ،2 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
قنبرعلی خان (نمائندہ جسارت) کشمور پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک اور دو زخمی تھانہ بخشاپور کی حدود زور گڑھ کے قریب، ڈاکو ڈکیتی کے ارادے سے کھڑے تھے اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر ڈاکوؤں سے مقابلہ کیا۔فائرنگ کے تبادلے میں ایک نامعلوم ڈاکو ہلاک اور دو ڈاکو زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچنگ کر رہی ہے۔ ہلاک ڈاکو کی لاش تحویل میں لے لی گئی ہے جبکہ زخمی ڈاکو فرار ہوگئے ہیں۔ہلاک ڈاکو سے ایک کلاشنکوف معہ میگزین اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہیں ہلاک ڈاکو کی شناخت جاری ہے۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب پٹھان نے ڈاکوؤں کو ناپاک مقاصد میں ناکام کرنے پر کشمور پولیس کیلیے نقد انعامات و اعزازات دینے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین نے جوانمردی سے بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کا مقابلہ کیا؛ محسن نقوی
سٹی 42 : وزیرداخلہ محسن نقوی نے مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کی، کہا کہ میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین نے جوانمردی سے بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین نے قیمتی جانیں وطن پر نچھاور کیں اور شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ انہوں نے کہا کہ شہید میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
محسن نقوی نے کہا کہ شہید میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے وطن نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے اورپوری قوم کو شہداء کی عظیم قربانیوں پر ناز ہے۔