ائرپورٹ پر لاکھوں مالیت غیرملکی کرنسی اور قیمتی سامان مسافر کوواپس
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک )اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں مسافر کی لاکھوں مالیت کی غیرملکی کرنسی اور رہ جانے والا قیمتی سامان ایئرپورٹس اتھارٹی کے حکام نے ایمان داری اور پیشہ ورانہ کارکردگی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے واپس کردی۔ہیڈکوارٹرز پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے ) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ٹرمینل ون (اولڈ ٹرمینل) کراچی کے ترجمان کے مطابق پیشہ ورانہ کارکردگی کی مثال قائم کرتے ہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کا سامان واپس کردیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر کرنسی سمیت مسافر کا بھولا ہوا قیمتی سامان واپس کر دیا گیا، کسٹمز اسکینر پر چھوڑی گئی 19 لاکھ روپے مالیت کی فارن کرنسی مسافر کو لوٹا دی گئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ مسافر نجی ائیرلائن کے ذریعے شارجہ سے اسلام آباد پہنچا تھا، پرس میں موجود شناختی کارڈ اور امیگریشن (آئی بی ایم ایس) سسٹم کے ذریعے مسافر سے رابطہ کیا گیا۔ترجمان پی اے اے کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ، رہائشی دستاویزات، کریڈٹ کارڈ سمیت دیگر قیمتی اشیا بھی مسافر کو واپس کردی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مسافر نے اسلام آباد ایئرپورٹ انتظامیہ کی پیشہ ورانہ کارکردگی پر شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد
پڑھیں:
ائرپورٹ پرخودکش حملہ کیس کی سماعت 22ستمبرتک ملتوی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے ائیرپورٹ خودکش حملہ کیس میں ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کردی۔سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ملزمہ گل نسا کی درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائیکورت میں ہوئی جہاں سرکاری وکیل کاکہنا تھا کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کردیا گیا ہے، وڈیو شواہد یو ایس بی کی صورت میں موصول ہوگئے ہیں،درخواست گزار کو یو ایس بی فراہم کردی جائے گی، وکیل صفائی کاکہنا تھا کہ گذشتہ تین تاریخوں سے سرکاری وکیل تاخیر کررہے ہیں، استغاثہ کے پاس موجود تمام وڈیوز دیکھ لی ہیں، عدالت نے درخواست ضمانت کی سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کردی۔