UrduPoint:
2025-09-18@11:10:16 GMT

نائیجیریا میں پٹرول ٹینکر حادثے میں آتشزدگی، 70 افراد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

نائیجیریا میں پٹرول ٹینکر حادثے میں آتشزدگی، 70 افراد ہلاک

ابوجا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2025ء) نائیجیریا کے شمال وسطی علاقے میں دو شہروں کو ملانے والی شاہراہ پر ایک پیٹرول ٹینکر میں حادثے کے بعد لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم از کم 70 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس نے نائیجیریا کی ایمرجنسی ریسپانس ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے یہ حادثہ گزشتہ روز ریاست کے علاقے سلیجا کے قریب بڑی سڑک پر ہوا۔

(جاری ہے)

نیشنل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی کے ترجمان حسینی عیسیٰ نےمیڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ حادثہ ٹینکر سے پٹرول منتقل کرنے کے لیے جنریٹر کے استعمال باعث پیش آیا جو دھماکے پھٹ گیا اور ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔آتشزدگی کے نتیجے میں جھلسنے سے 70 افراد ہلاک ہوگئے۔ واضح رہے کہ نائیجیریا میں سامان کی ترسیل کے لیے مؤثر ریل نظام نہ ہونے کی وجہ سے شہروں کو ملانے والی بڑی شاہراہوں پر اکثر ایسے خطرناک حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد ہلاک

ایران کے شہر اہواز میں ایک رہائشی عمارت میں گیس کا خوفناک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد پوری عمارت زمین بوس ہوگئی اور شدید نقصان پہنچا۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

ابھی تک دھماکے کی اصل وجہ کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • پشاور، نادرن بائی پاس پر گیس ٹینکر کا حادثہ، ریسکیو 1122 کا بروقت آپریشن
  • نائیجیریا: عسکریت پسندوں کے حملے میں 22 افراد ہلاک
  • ویتنام : ٹرک حادثے میں 3 افراد ہلاک‘ کئی زخمی
  • ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد ہلاک
  • آتشزدگی کے باعث اسرائیلی ریلوے اسٹیشن ایک بار پھر تعطل کا شکار
  • فنگر پرنٹس کے مسئلے سے دوچار معمر افراد کیلئے فیس ریکگنیشن لارہے ہیں: ترجمان نادرا
  • لانڈھی اسپتال چورنگی پر المناک حادثہ،ماں بیٹا واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق
  • نائجیریا: شادی کی بس المناک حادثے کا شکار، 19 افراد ہلاک
  • سعودی عرب؛ اسکول جاتے ہوئے گاڑی کو خوفناک حادثہ؛ 4 خواتین اساتذہ ڈرائیور سمیت جاں بحق
  • سعودی عرب میں سکول جاتے ہوئے افسوسناک حادثہ، 4 خواتین اساتذہ اور ڈرائیور جاں بحق