لاہور میں ڈکیٹی کی واردات میں نوجوان کو گولی لگنے کے ڈرامہ کا ڈراپ سین ہوگیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ نوجوان نے شادی سے بچنے کے لیے ڈکیٹی کا ڈرامہ رچایا، نوجوان علی حیدرنے خود کو گولی مار کر دکیٹی کی جھوٹی 15 کال کی،  گزشتہ روز ڈکیٹی کی واردات میں نوجوان کے زخمی ہونے کی خبر نشر ہوئی۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیا، تحقیقات کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دیا، ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں سپیشل ٹیم نے تحقیقات شروع کیں،24 گھنٹے کے اندر ہی پولیس حقائق تک پہنچ گئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ  زخمی نوجوان علی حیدر نے جرم تسلیم کیا، بیان ریکارڈ کروایا، رواں سال ڈکیٹی کی ذیادہ تر وارداتوں کا کامیابی سے سراغ لگایا گیا۔

ترجمان کے مطابق ڈکیٹی سمیت تمام جرائم پر لاہور پولیس کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، سبزہ زار میں میڈیکل سٹور لوٹنے والے ڈکیٹ دو دن میں پکڑے گئے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بھارتی آرمی چیف کے مندروں کے دورے سے فوج پر ہندوتوانظریہ کی بڑھتی ہوئی گرفت بے نقاب

بھارتی آرمی چیف کے مندروں کے دورے سے فوج پر ہندوتوانظریہ کی بڑھتی ہوئی گرفت بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 9 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:بھارتی آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی کے فوجی یونیفارم میں ہندو مذہبی مقامات کے بار بار دوروں نے بھارتی فوج ہندو بالادستی کے ہندو توا نظریہ کے زیر اثرہونے کاخطرہ بڑھ گیا ہے ، ان دوروں سے بھارتی فوج کے ‘مودی کی سینا’ ہونے کے متنازع بیانیے کو تقویت ملی ہے۔


جنرل دویدی نے گزشتہ روز فوجی یونیفارم میں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ اتراکھنڈ کے کیدارناتھ مندر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے خصوصی ہندو رسومات ادا کیں۔ اس سے قبل انڈین آرمی چیف نے ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے چترکوٹ کے جگد گرو رام بھدراچاریہ کے آشرم کا بھی دورہ کیاتھا۔ اس دورے کے دوران ہندو پجاری نے مبینہ طور پر آرمی چیف سے آزاد کشمیر کو بطور”دکشینہ(اعزازیہ)” طلب کیا جسے حیران کن طورپر بھارتی آرمی چیف نے ہندو پجاری کو دینے پر اتفاق کیا۔

فوجی وردی میں انڈین آرمی چیف کی طر ف سے ہندو پجاری کے ساتھ کئے گئے وعدوں سے بھارتی فوج کی آئینی غیرجانبداری اور سیکولرازم کے اصولوں پر عمل درآمد کے بارے میں سنگین سوالات اٹھادیے ہیں۔ناقدین کے مطابق بھارتی آرمی چیف کے یونیفارم میں ہندو مذہبی مقامات پرماتھا ٹیکنا نہ صرف بھارتی آئین کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے بھارتی مذہبی اقلیتوں کوبھی یہ تشویشناک پیغام ملتا ہے کہ بھارتی فوج تیزی سے خود کو “ہندو توا”کے نظریے سے ہم آہنگ کر رہی ہے۔

مبصرین نے خبردار کیا ہے کہ ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کی سرپرستی میں فوج سمیت بھارتی ریاستی اداروں کو منظم طریقے سے ہندوتوا کے رنگ میں رنگا جارہاہے ۔ آرمی چیف کی طرح اگرپوری بھارتی فوج میں وردی میں مندر کی پوجا کا رجحان عام ہوجاتا ہے تو بھارت کے مسلمانوں، سکھوں، عیسائیوں اور دیگر اقلیتوں کو ‘سیکولر فوج’ کے طور پر تحفظ کے بھارتی فوج کے وعدے پر بالکل یقین نہیں رہے گا۔تجزیہ کاروں نے سوال کیاہے کہ کیا بھارتی فوج ملک کو ہندو راشٹربنانے کے مودی حکومت کے منصوبے پر عمل پیرا نہیں ہے ؟

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی ریاست منی پور میں کرفیو؛ انٹرنیٹ معطل، مظاہرین اور فورسز میں جھڑپیں جاری بھارتی ریاست منی پور میں کرفیو؛ انٹرنیٹ معطل، مظاہرین اور فورسز میں جھڑپیں جاری اسرائیل کی جوہری تنصیبات سے متعلق حساس دستاویزات ایران کے ہاتھ لگ گئیں، جلد جاری کرنے کا اعلان ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف جاری مظاہرے پرتشدد ہوگئے، لاس اینجلس میں گاڑیوں کو آگ لگادی گئی امدادی کشتی پر اسرائیلی حملہ دہشت گردی ہے، اقوام متحدہ اور امریکی مسلم تنظیم کا شدید ردعمل غزہ میں اسرائیلی جارحیت ، مزید 108 فلسطینی شہید اسرائیلی فوج کا غزہ تک امداد لے جانے والی کشتی پر ڈرونز سے حملہ، میڈلین کو قبضے میں لے لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں درجہ حرارت 7 ڈگری تک زیادہ رہنے کا امکان
  • بھارتی آرمی چیف کے مندروں کے دورے سے فوج پر ہندوتوانظریہ کی بڑھتی ہوئی گرفت بے نقاب
  • لیہ، زائرین کی تیز رفتار بس کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 38 زخمی
  • کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران 2 بار زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی
  • پنجاب بھر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سکیورٹی کیلئے کومبنگ آپریشنز، متعدد گرفتاریاں
  • میہڑ:دادو کینال میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش 18 گھنٹے بعد نکال لی گئی
  • سرگودھا لاہور روڈ پر گاڑی الٹنے سے 2 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمی
  • گائے کی لات لگنے سے نوجوان جاں بحق، ذبیحہ کے دوران حادثات میں 144 زخمی
  • ترکیہ: قربانی کے جانور ذبح کرنے کے دوران 14 ہزار افراد زخمی
  • مظفرگڑھ: سکیورٹی گارڈ کی مبینہ غفلت، اچانک گولی چلنے سے ایک بھائی جاں بحق، دوسرا زخمی