کھانسی کے سیرپ کا استعمال ، عوام کو خبردار کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
صفدرآباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں کھانسی کے علاج کے لیے استعمال ہونے والے ایک مشتبہ جعلی سیرپ کا انکشاف ہوا ہے، جس کے استعمال سے صحت کے سنگین خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔
پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل صفدرآباد میں سعید نگر میں سیکیورٹی اداروں اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا، جس میں جعلی شربت بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی۔
مشترکہ آپریشن کے دوران جعلی سیرپ کی 25ہزاربوتلیں، مضرصحت خام مال شربت کے 6 ڈرم برآمد کرلیے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم اسلم نے گھر میں فیکٹری کھول رکھی تھی تاہم موقع سے فرار ہوگیا ہے، ملزم اسلم جعلی سیرپ مقامی میڈیکل اسٹور پر فروخت کرتا تھا۔
حکام نے فوری تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے عوام کو مستند فارمیسیز سے دوا خریدنے کی تاکید کی ہے۔
یاد رہے گذشتہ سال کھانسی کے دو سیرپ کو مضر صحت قرار دیا گیا تھا، ٹوزن ڈی سسپنشن اور ارپس پاؤڈر کا ایک بیچ غیر معیاری ہے.
میٹروان سیرپ اور این ول انجکشن کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دیا گیا جبکہ ٹوراکس اور زونڈ سیرپ کے سات بیچز مضر صحت قراردیئے گئے۔
اس سے قبل رواں ماہ پشاور کی فارماسیوٹیکل کمپنی کے کھانسی کے شربت میں زہریلے اجزا کا انکشاف ہوا تھا، جس کے بعد ڈریپ نے ایم کے بی نامی کمپنی کے تمام سیرپ واپس منگوا لیے ہیں۔
مزیدپڑھیں:گاڑی مالکان کے لیے اہم خبر آگئی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کھانسی کے
پڑھیں:
لاہور میں سپلائی کے لیے تیار کی جانے والی جعلی ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء) لاہور میں سپلائی کے لیے تیار کی جانے والی جعلی ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فیروزوالا میں گرینڈ آپریشن کے دوران 12ہزار 134لیٹر تیار جعلی کولڈ ڈرنکس،3200ناقص بوتلیں، 80کلو لیبل، 90کلو چینی،کیمیکلز،فلیور تلف کر دیئے ۔ فلنگ مشین، 5سلنڈر، واٹر ٹینک اور 5ڈرم ضبط کر کے مقدمہ درج کروا دیا گیا ۔(جاری ہے)
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر مالک کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا، مختلف معروف برانڈز کی جعلی ڈرنکس کی تیاری کی جارہی تھی ،بغیر منظور شدہ فارمولا ،نل کے پانی میں کیمیکلز ڈال کر جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کی جا رہی تھی۔ خوراک کا کاروبار بغیر فوڈ اتھارٹی لائسنس چھپ کر کیا جارہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ جعلی کولڈ ڈرنکس کا استعمال گردے اور جگر کو متاثر کرسکتا ہے۔