غریب کو ریلیف دیئے بغیر ملک ترقی کی جانب گامزن نہیں ہوسکتا، شاداب نقشبندی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
ایک بیان میں سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا، پڑوس ممالک پر نظر ڈالیں تو وہ معاشی طور پر ہم سے بہت زیادہ مضبوط و مستحکم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ غریب عوام کو مزید پریشان اور مشکلات میں نہیں دیکھ سکتے، حکومت بجلی گیس کے نرخوں اور ضرورت اشیاء کی قیمتوں میں فوری کمی کا اعلان کرے، غریب کو ریلیف دیئے بغیر ملک معاشی طور پر ترقی کی جانب گامزن نہیں ہوسکتا، غریب مزدور ہی دن رات محنت مزدوری کرکے ملک کے معاشی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے کوشاں رہتے ہیں، معاشی طور پر ملک عدم استحکام کا شکار ہے۔ اان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔
شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ حکمران طبقہ معیشت کو روبصحت کرنے کی بجائے قرضے لینے میں مصروف ہے، آئی ایم ایف کے قرضوں سے غربت بڑھی اور مہنگائی میں بھی اضافہ ہوا، آئی ایم ایف سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا، پڑوس ممالک پر نظر ڈالیں تو وہ معاشی طور پر ہم سے بہت زیادہ مضبوط و مستحکم ہے، سرکاری اسپتالوں کا نظام وڈیرانہ اور سرکاری اسکولوں میں تعلیم کا معیار گرتا جارہا ہے، عوام کو بہتر تعلیم اور صحت سے محروم رکھنا آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ریفری اینڈی پائی کرافٹ پاکستان کے خلاف بھارت کا ہتھیار، سابق ٹیسٹ کرکٹر نے سب راز کھول دیئے
زمبابوے سے تعلق رکھنے والے میچ ریفری اینڈی کرافٹ کو ہمیشہ پاکستان کیخلاف استعمال کیا گیا، ان کی تقرری خاص طور پر ہمارے خلاف میچز میں ہی جاتی ہے۔یہ بات سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان کے کسی کھلاڑی کو بین کرنا ہو یا کوئی الزام عائد کرنا ہو تو اسی ریفری کو سامنے رکھا جاتا ہے۔سعید اجمل نے بتایا کہ اگر آپ ریکارڈ نکال کر دیکھیں گے تو مجھ پر پابندی لگی تو یہی میچ ریفری تھا محمد حفیظ کے وقت بھی یہی تھا اور جب شعیب اختر کیخلاف کارروائی کی گئی تب بھی یہی تھا اور آج جب یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے تو یہی میچ ریفری ہے۔اس کو خاص طور پر پاکستان کیخلاف میچز میں رکھا جاتا ہے، میں کہتا ہوں پی سی بی کو س کیخلاف لازمی ایکشن لینا چاہیے اس نے جان بوجھ کر ایسا کیوں کیا؟ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کی مرضی کے مطابق پوری چیمپیئن ٹرافی وہاں لے گیا تھا، پاکستان نے ورلڈ کپ کھیلا کوئی مسئلہ نہیں، لیکن ہمیں کہیں تو اسٹینڈ لینا پڑے گا ناں آخر کب تک کرکٹ کی بحالی کیلیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے؟اب ایشیا کپ میں پاکستان کے کسی میچ میں اگر یہ ریفری ہوا تو پاکستان کو کسی صورت نہیں کھیلنا چاہیے۔