انوکھا گاؤں جہاں400 سے زائد جڑواں بچے رہائش پذیر
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
نئی دہلی: بھارت کے گاؤں کوڈینہی میں 4 سو سے زیادہ جڑواں بچے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی ریاست کیرالہ کے ضلع ملا پورم کا گاں کوڈینہی میں 4 سو سے زیادہ جڑواں بچے ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق لوگ جہاں دو سوا دو ہزار خانوادے پر مبنی اس گاؤں کی خوبصورتی کے قائل ہیں وہیں یہاں پیدا ہونے والے جڑواں بچوں کی تعداد کے بارے میں بھی انگشت بدنداں رہتے ہیں۔یونیورسٹی آف ساتھ فلوریڈا میں علم بشریات کی ماہر لوریڈا میڈریگل تو کوڈینہی کو کسی دوسری دنیا کا خطہ مانتی ہیں۔ انھوں نے اس پر تحقیق کی ہے ۔
ماہرین اس گائوں میں جڑواں بچوں کی پیدائش کے غیر معمولی رجحان پر حیران ہیں جو کہ عالمی اوسط سے تقریباً سات گنا زیادہ ہے ۔ 2008 میں وہاں کی خواتین نے 300 صحت مند بچوں کو جنم دیا جن میں سے 15 خواتین کے ہاں جڑواں بچے پیدا ہوئے۔
پیدائش کے اعداد و شمار رکھنے والے محکمے کے مطابق کوڈینہی گاں میں گذشتہ پانچ سالوں میں 60 جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہر گزرتے سال کے ساتھ جڑواں بچوں کی گنتی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مریم نواز شریف کی سمبڑیال میں رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ارشد وڑائچ مرحوم کی رہائش گاہ آمد
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی سمبڑیال میں رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ارشد وڑائچ مرحوم کی رہائش گاہ آمد انہوں نے مرحوم چوہدری ارشد وڑائچ کی بیٹیوں حنا ارشد وڑائچ اور زینا مصطفیٰ وڑائچ سے تعزیت کی وزیراعلی مریم نواز شریف کی مرحوم ارشد جاویدوڑائچ کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی وزیراعلی مریم نواز شریف کی سوگوار خاندان کےلئے صبر جمیل کی دعا چوہدری ارشد وڑائچ مرحوم شرافت کی سیاست کا پیکر تھے۔ مریم نواز شریف چوہدری ارشد جاوید وڑائچ کی سیاسی وسماجی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا مریم نواز شریف اس موقع پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب، رکن صوبائی اسمبلی منشاء اللہ بٹ اور چیف سیکرٹری بھی موجود