پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے جس کا نشان عمران خان ہیں۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جا رہا حالاں کہ پارٹی سرٹیفکیٹ ان کا حق ہے، پی ٹی آئی واحد پارٹی ہے جس نے انٹرا پارٹی انتخابات کرائے، جس پر الیکشن کمیشن نے ایک نوٹس جاری کرکے آئینی و قانونی سوال اٹھائے تو ہم نے جواب جمع کرایا، الیکشن کمیشن میں کیس انہوں نے فائل کیا جنہوں نے پارٹی الیکشن لڑا ہی نہیں، ان 5 درخواست گزاروں نے پارٹی انتخابات میں حصہ ہی نہیں لیا تھا۔ بیرسٹر گوہر کہتے ہیں کہ پارٹی کے مرکزی دفتر پر چھاپے کے دوران ایف آئی اے دستاویز ساتھ لے گئی تھی، ہم نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے کہ ہمیں پارٹی کی دستاویز واپس دی جائے، امید ہے پارٹی کے دفتر سے لی گئی دستاویز ہمیں واپس مل جائے گی، جس کے بعد امید ہے الیکشن کمیشن سے ہمیں پارٹی کا سرٹیفکیٹ ملے گا، پارٹی سرٹیفکیٹ ہمارا آئینی و قانونی حق ہے، امید ہے الیکشن کمیشن کی اگلی سماعت کے بعد سرٹیفکیٹ مل جائے گا۔ ایک سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ آئین میں لکھا ہے پارلیمنٹری کمیٹی بنے گی جس میں چیف الیکشن کمشنر کے نام جائیں گے، عمر ایوب نے سپیکر اور شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ کو پارلیمانی کمیٹی کے لیے خط لکھا ہے، نئی تقرری کے لیے اپوزیشن اور حکومت نے تین تین نام کمیٹی میں بھیجنے ہیں، ہم چاہتے ہیں کمیٹی بن جائے اور ہم اپنے تین نام بھیجیں، امید ہے چیف الیکشن کمشنر اور ممبر الیکشن کمیشن کا عمل جلد مکمل ہوگا، تاہم آئین میں ہے چیف الیکشن کمشنر ریٹائرڈ ہو جائے تو نئے چیف الیکشن کمشنر تک کام کرے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پی ٹی آئی تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 39 پارلیمنٹیرین ڈس کوالیفکیشن کے رسک پر ہیں، یہ اقدام جمہوریت کے لیے خوش آئند نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام لوگوں نے برداشت کیا، بدقسمتی سے مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں اب بہتری کی طرف جانا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • سیاسی جماعت کو سائیڈ لائن کرنا ملک کیلئے اچھا شگون نہیں: بیرسٹر گوہر
  • پی ٹی آئی تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی: بیرسٹر گوہر
  • پولٹیکل پارٹی کو سائیڈ لائن کرنا ملک کے لیے اچھا شگون نہیں ہے، بیرسٹر گوہر
  • اب پارٹی کی اندر کی باتیں باہر نہیں آئیں گی، بیرسٹر گوہر
  • اسلام آباد کی طرف مارچ کا کوئی ارادہ نہیں، 5 اگست کو پرامن احتجاج ہوگا، بیرسٹر گوہر
  • سینیٹ الیکشن خوش اسلوبی سے ہوئے: بیرسٹر گوہر
  • 5اگست کے احتجاج کا کوئی مومینٹم نظر نہیں آرہا،جس نے پارٹی میں گروہ بندی کی اسے نکال دوں گا،عمران خان
  • سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کی اندرونی بغاوت کا عمران خان کی رہائی کی تحریک پر کیا اثر ہوگا؟
  • سزائیں قانون کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر دی گئی ہیں، بیرسٹر گوہر
  • کے پی سینیٹ انتخابات میں عملے کے نشان لگا بیلٹ پیپر دینے کی خبروں میں حقیقت نہیں: الیکشن کمیشن