وزیراعلیٰ پنجاب اور یو اے ای صدر کیخلاف سوشل میڈیا مہم، مزید 5 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
ایف آئی اے نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور یو اے ای صدر کے بارے میں سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی کرنے والے مزید 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ سائبر ونگ پر سخت قوانین بنائے جائیں تاکہ ملزمان کو عدالتوں سے ریلیف نہ مل سکے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر یو اے ای کیخلاف مہم چلانے پر اب تک 17 مقدمات درج ہوئے ہیں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم کے مطابق گرفتار ہونیوالوں میں 18افراد شامل ہیں جبکہ 4 روز میں 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ملزم عمران ریاض اور عادل راجہ اور شہباز گل کو بھی گرفتار کیا جائے گا، جو وطن عزیز میں انتشار پھیلانا چاہتے ہے، ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
چوہدری سرفراز احمد نے کہا کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے نے لاہور میں 6، فیصل آباد میں 5، ملتان میں 2 مقدمات درج کئے گئے، 4 کیٹگری کے ملزمان کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔
گذشتہ روز ایف آئی اے سائبر کرائم نے وزیراعلیٰ پنجاب اور یو اے ای کے صدر کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر 4 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا تھا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم یونٹ کے مطابق گرفتار 4 افراد میں محمد یاسین، محمد بلال، محمد ریاض اور ریاض احمد شامل ہیں، اس حوالے سے رپورٹ وزیر اعظم آفس کو بھجوا دی گئی۔
ایف آئی اے کے مطابق لاہور سمیت ملک بھر میں 12 مقدمات کا اندراج کیا گیا، ایف آئی اے نے ڈاکٹر شہباز گل سمیت تحریک انصاف کے 15 سوشل میڈیا ہینڈلرز کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا، ایف آئی اے لاہور نے 3، فیصل آباد 4 اور پشاور نے 2 مقدمات درج کئے۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ مقدمات میں 12 ملزمان کوگرفتار کیا گیا، کسی ملزم کو تاحال عدالت نے ضمانت پر رہا نہیں کیا، مقدمات میں 11 ملزمان ایف آئی اے کے پاس ریمانڈ پر تحویل میں ہیں، ایک ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا، جبکہ بیرون ملک بیٹھے سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جا چکا ہے۔
ادھر یو اے ای کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب فیک ویڈیو کیس کے معاملہ پر ایف آئی اے سائبر کرائمز لاہور نے عمران ریاض اور پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی ٹریول ہسٹری کے لئے متعلقہ حکام کو خط لکھ دیا اور ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست بھی دیدی ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق صحافی و یوٹیوبر عمران ریاض اور پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو اشتہاری قرار دلانے کیلئے سیکشن 87 کی کارروائی کا بھی آغاز ہوچکا ہے۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ کارروائی میں جائیداد قرقی کا معاملہ شروع ہوگا، وزیراعلیٰ کیس میں ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی گئی جبکہ شہباز گل کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بھی بلاک کیا جائے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے سائبر کرائم ایف ا ئی اے نے سوشل میڈیا گرفتار کیا کو گرفتار ملزمان کو پنجاب اور ریاض اور کے مطابق شہباز گل یو اے ای
پڑھیں:
کراچی؛ ماں اور سوتیلے باپ پر کمسن بچے کے قتل کا الزام، دونوں ملزمان گرفتار
کراچی:شریف آباد پولیس نے کم سن بچے کو مبینہ طور پر تشدد سے ہلاک کرنے کے الزام میں سوتیلے باپ اور بچے کی ماں کو گرفتار کرلی اور مقتول علی کے چچا کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ڈی ایس پی لیاقت آباد اقبال شیخ نے بتایا کہ ایف سی ایریا میں رہائش پذیر اسد کی رمشا نامی خاتون کی دوسری شادی ہوئی تھی جبکہ رمشا کا پہلے شوہر سے 3 سال کا بیٹا علی تھا۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسد اپنے سوتیلے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا جبکہ اس کی والدہ پر بھی یہ الزام ہے کہ وہ بھی اپنے بیٹے تشدد کرتی تھی اور اہل محلہ کی جانب سے بھی اس کی تصدیق کی گئی ہے۔
اقبال شیخ نے بتایا کہ بدھ کی شب بچے کی حالت خراب ہونے پر اسے پہلے نجی اسپتال بعدازاں عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا جہاں بتایا گیا کہ بچہ سیڑھیوں سے گر گیا تاہم کمسن بچے کے جاں بحق ہونے پر اس کی لیاقت آباد مقامی قبرستان میں تدفین بھی کر دی گئی۔
پولیس افسر نے بتایا کہ کمسن علی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع پر پولیس نے دونوں میاں بیوی کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا جہاں وہ ایک دوسرے پر الزام عائد کرتے رہے اور ان کے بیانات میں تضاد پایا گیا۔
ایس ایچ او شریف آباد مہر یوسف نے بتایا کہ اسد اور رمشا کی 2 ماہ قبل شادی ہوئی تھی جبکہ مقتول علی کی ہلاکت کا مقدمہ اس کے چچا کی مدعیت میں دفعہ 302 کے تحت والدہ اور اس کے سوتیلے باپ کے خلاف درج کرلیا اور انہیں مزید تفتتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ تفتیش کے دوران ضرورت پڑنے پر قبر کشائی بھی کرائی جائے گی تاہم انوسٹی گیشن پولیس گرفتار میاں اور بیوی سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔