عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار اور اخبار رای الیوم کے چیف ایڈیٹر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اگر فلسطینی مجاہدین کی استقامت اور شجاعت نہ ہوتی تو نیتن یاہو کبھی بھی جنگ بندی معاہدہ قبول نہ کرتا اور اسرائیلی فوج کے بھاری جانی نقصان نے جنگ بندی ممکن بنائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ معروف عرب تجزیہ کار اور اخبار رای الیوم کے چیف ایڈیٹر عبدالباری عطوان نے خطے کے تازہ ترین حالات کے بارے میں اپنے کالم میں لکھا: "القسام بٹالینز (حماس کا ملٹری ونگ) کے مجاہدین نے نہ صرف جنگ میں فتح حاصل کی بلکہ صیہونیوں پر بھی کاری ضربیں لگا کر ان کے حوصلے پست کر دیے اور جنگ بندی معاہدے کے بعد سینکڑوں مجاہدین نے غزہ میں طاقت کا مظاہرہ کر کے نہ صرف بنجمن نیتن یاہو بلکہ پوری دنیا کو حیرت زدہ کر دیا ہے۔ القسام بریگیڈز کے مجاہدین سبز رنگ کے انتہائی خوبصورت یونیفارم کے ساتھ بندوقیں اٹھائے سرنگوں سے باہر نکلے اور دنیا والوں کو اپنی طاقت دکھائی۔ یہ ایسے وقت ہوا ہے جب گذشتہ 15 ماہ سے بنجمن نیتن یاہو یہ دعوی کرتا آیا ہے کہ اس نے القسام بٹالینز کو ختم کر دیا ہے۔" عبدالباری عطوان نے مغربی کنارے کے حالات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اپنے کالم میں مزید لکھا: "مغربی کنارے میں اسلامی مزاحمتی سرگرمیاں اور شہادت پسندانہ کاروائیوں میں اضافہ اور جنگ بندی کے پہلے دن ہی غاصب صیہونیوں کی ہلاکتوں میں اضافہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمت مختلف محاذوں پر سرگرم عمل ہے۔ جس نے نیتن یاہو کو جنگ بندی پر مجبور کیا وہ ڈونلڈ ٹرمپ نہیں بلکہ القسام بٹالینز، القدس بریگیڈز اور شہدائے الاقصی بٹالینز کے بہادر مجاہدین تھے۔ انہوں نے صیہونی فوج کو شدید جانی نقصان پہنچایا اور اسے غزہ، مغربی کنارے اور جنوبی لبنان میں تھکا دیا۔"
 
معروف عرب تجزیہ کار عبدالباری عطوان اپنے کالم میں مزید لکھتے ہیں: "نیتن یاہو کو شکست ہوئی ہے اور وہ اپنا کوئی بھی ہدف حاصل نہیں کر پایا۔ اس کے اہداف غزہ میں اسلامی مزاحمتی گروہوں کا مکمل خاتمہ، تمام فلسطینیوں کو جبری نقل مکانی پر مجبور کرنا اور وہاں یہودی بستیاں تعمیر کرنے پر مشتمل تھے۔ لہذا اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ جنگ بندی کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے سے پہلے نیتن یاہو اقتدار میں باقی رہنے کی ہوس میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرے۔ لیکن اگر اس نے ایسا کر بھی دیا تب بھی وہ نئی جنگ میں ہر گز وہ اہداف حاصل نہیں کر پائے گا جو گذشتہ 15 ماہ کی جنگ میں حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے جنگ دوبارہ شروع کرنے کی ہر کوشش کا جواب غزہ، مغربی کنارے، یمن اور حتی شاید لبنان اور عراق سے دیا جائے گا۔" وہ اپنے کالم کے آخر میں لکھتے ہیں: "ہمارے لوگ غزہ کی پٹی میں اسلامی مزاحمتی گروہوں خاص طور پر القسام بٹالینز کی کامیابی اور القسام کے ترجمان ابوعبیدہ کی واپسی کا جشن منا رہے ہیں۔ ہم اس فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور یمن کے علاوہ کسی بھی عرب حکومت کا شکریہ ادا نہیں کرتے۔ ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ القسام بٹالینز کسی بھی ممکنہ نئی جنگ کے لیے پوری طرح تیار ہے اور انتہائی طاقتور بھی ہے۔"

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نیتن یاہو اپنے کالم تجزیہ کار اس بات

پڑھیں:

پشاور تا کراچی چلنے والی معروف مسافر ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس بحال

 تقریباً پانچ سال قبل معطل کی جانے والی ملک کی معروف مسافر ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو ایک مرتبہ پھر بحال کر دیا گیا ہے۔ پشاور تا کراچی چلنے والی اس ٹرین کی بحالی پر بھکر اسٹیشن پر شاندار استقبال کیا گیا، جبکہ شہریوں نے ٹرین کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا۔ ریلوے حکام کے مطابق خوشحال خان خٹک ایکسپریس پاکستان کی واحد ایسی مسافر ٹرین ہے جو ملک کے چاروں صوبوں سے گزرتی ہے، اور لاکھوں مسافروں کو براہِ راست سفری سہولیات فراہم کرتی ہے۔ ٹرین کو خصوصی طور پر رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا، اور بھکر میں اسٹیشن پر لوگوں کی بڑی تعداد نے ٹرین کا استقبال کیا۔ یہ ٹرین پشاور سے کراچی کے درمیان چلائی جا رہی ہے، اور اس کا روٹ بھکر، کوٹری، دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد، کندھ کوٹ، کشمور، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، کوٹ ادو، کوٹ سلطان، لیہ، کندیاں، میانوالی، جنڈ، اٹک سٹی جنکشن، نوشہرہ اور پشاور شامل ہے۔ اس طویل راستے پر سفر کرتے ہوئے یہ ٹرین مختلف ثقافتوں اور علاقوں کو آپس میں جوڑنے کا ذریعہ بنتی ہے۔ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین کی بحالی سے نہ صرف عوام کو سفری سہولت میسر آئی ہے بلکہ مقامی معیشت اور کاروبار کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور تا کراچی چلنے والی معروف مسافر ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس بحال
  • ایران پوری "انسانیت" کیلئے خطرہ ہے، "نیتن یاہو" کی ہرزہ سرائی
  • عالمی عدالت نے نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا حکم دیا، مگر اس فیصلے کا احترام امریکا سمیت کوئی نہیں کررہا، فضل الرحمان
  • معروف اداکارہ شوبز کی چکاچوند چھوڑ کر ویٹر بن گئیں؛ حیران کن وجہ
  • آئی پی ایل میں معروف کمنٹیٹرز کو تنقیدی تجزیہ پیش کرنا مہنگا پڑ گیا
  • نیو جرسی جنگلات میں خوفناک آتشزدگی، بجلی غائب، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
  • عفت عمر نے پنجاب حکومت کی جانب سے دیا گیا عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرلی
  • غزہ میں اسرائیلی فوج کا خونی کھیل جاری،وحشیانہ بمباری سے مزید 28 فلسطینی شہید
  • دوران پرواز جہاز کی چھت گر پڑی، مسافر ہاتھوں سے تھامنے پر مجبور
  • پنجاب حکومت کی عفت عمر کی بطور کلچرل ایڈوائزر تقرری، اداکارہ کا عہدے قبول کرنے سے انکار