چینی کی قلت، بنگلہ دیش کا پاکستانی منڈیوں سے رجوع کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
اسلام آباد:
بنگلہ دیش کو اس وقت چینی کی قلت کا سامنا ہے اور اس نے اپنی درآمدی ضروریات پوری کرنے کیلیے پاکستانی منڈیوں کا رخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع وزارت تجارت کے مطابق بنگلہ دیش پاکستانی 15 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا خواہاں ہے۔
ذرائع وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بنگلہ دیش اپنی مقامی کھپت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نجی شعبے کے ذریعے پاکستان سے تقریباً 25 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کر چکا۔
گزشتہ ماہ 25 ہزار ٹن چینی برآمد کرنے کے بعد اس وقت 50 ہزار میٹرک ٹن چاول کی درآمد کا معاہدہ جاری ہے جسے اگلے ہفتے تک حتمی شکل دیدی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر بنگلہ دیش پاکستان کی موجودہ فصل سے 15ہزار میٹرک ٹن تک ریفائنڈ چینی درآمد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
ٹی سی بی نے چینی کے لئے مخصوص ضروریات کا خاکہ پیش کیا، آئی سی یو ایم ایس اے کی درجہ بندی45سے زیادہ نہ ہونے کے ساتھ درمیانے ، صاف اور خشک چینی کو ترجیح دینا بھی شامل ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ ٹی سی پی پہلے ہی ایک لاکھ میٹرک ٹن سفید لمبے اناج چاول کی برآمد کیلیے ٹی سی بی کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہزار میٹرک ٹن بنگلہ دیش
پڑھیں:
میٹرک بورڈ کراچی کا نویں جماعت کی مارک شیٹس جاری کرنے کا اعلان
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 6 نومبر سے پہلے سالانہ امتحانات برائے سال 2025ء جماعت نہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ گروپ کی مارک شیٹس جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی غلام حسین سوہو کی خصوصی ہدایت پر ناظم امتحانات ڈاکٹر حمزو خان تگڑ مارک شیٹس جاری کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہان یا ان کے نمائندے طلباء و طالبات کی مارک شیٹس حاصل کرنے کیلئے الگ الگ اتھارٹی لیٹر کے ساتھ اپنے شناختی کارڈ کی کاپی اور آفس کارڈ کے ہمراہ مقررہ تاریخوں میں مارک شیٹس حاصل کر سکتے ہیں۔
پرائیویٹ امیدواروں کی مارک شیٹس ان کے دیے گئے رہائشی پتوں پر ارسال کر دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 6 نومبر سے نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد، 7 نومبر سے گلشن اقبال، جمشید ٹاؤن، شاہ فیصل کالونی، 8 نومبر سے ملیر، بن قاسم، لانڈھی، کورنگی اور 10 نومبر سے صدر، لیاری، کیماڑی، بلدیہ، سائٹ، اورنگی ٹاؤن اور گڈاپ سے حاصل کر سکتے ہیں۔
نہم جماعت کے اسکروٹنی فارم بھی 7 نومبر سے 17دسمبر 2025 تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے طلباء و طالبات اسکروٹنی فارم نیشنل بینک، عسکری کمرشل بینک، یونائیٹڈ بینک اور بورڈ آفس بوتھ سے حاصل کر کے بورڈ سے ملحق انہی بینکوں میں جمع کرا سکتے ہیں۔