ایٹم توڑنے کے دعو ے پراہل نیوزی لینڈ ٹرمپ سے خفا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
لاہور:
صدر ٹرمپ نے افتتاحی تقریر میں امریکی قوم کے کارنامے بیان کرتے ہوئے کہا ہمارے ماہرین نے سب سے پہلے ایٹم کو توڑا۔
نیوزی لینڈ کے باشندوں نے اس دعویٰ پر حیرت وخفگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے تاریخ مسخ کرنے کی کوشش قرار دیا، ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ ٹھوس تحقیق کیے بغیر کوئی بیان نہ دیں اورکیوی ماہر کا تاریخی کارنامہ زبردستی امریکی ماہرین کے نام نہ کریں۔
سائنس دانوں کے مطابق نیوزی لینڈ کے طبعیات دان، ارنسٹ رتھرفورڈ انسانی تاریخ میں پہلے ماہر ہیں جنھوں نے1917ء میں لیبارٹری تجربہ کرتے ہوئے ایٹم کو تقسیم کیا.
اس یادگار تجربے کے بعد ہی ایٹم بم اور ہائڈروجن بم بنانے کی راہ ہموار ہوئی جبکہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک اس قابل ہوئے کہ ایٹمی بجلی گھر بنا کر سستی بجلی حاصل کریں اور ایٹمی ہتھیار بنانے سے طاقتور دشمن کے سامنے دفاع مضبوط بنا لیں۔
رتھرفورڈ ’’بابائے جوہری طبعیات ‘‘کہلاتے ہیں۔ سب سے بڑے کیوی کرنسی نوٹ، سو ڈالر پر انہی کی تصویر ہے۔ انسانی تاریخ میں ایٹم کی تقسیم ( split of atom) کا واقعہ اہم باب کی حیثیت رکھتا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
امریکہ،کولڈ پلے کنسرٹ اسکینڈل، اینڈی بائرن کے بعد ایچ آر ہیڈ کرسٹن کیبوٹ بھی مستعفی
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)معروف ڈیٹا ٹیکنالوجی کمپنی ایسٹرانومر کی ہیڈ آف ہیومن ریسورسز (ایچ آر)کرسٹن کیبوٹ نے بھی کولڈ پلے کانسرٹ اسکینڈل کے بعد عہدے سے استعفی دے دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ایک ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کرسٹن کیبوٹ اب ایسٹرانومر کا حصہ نہیں رہیں، انہوں نے استعفی دے دیا ہے۔(جاری ہے)
کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اینڈی بائرن نے اپنا استعفی پیش کیا، جسے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے قبول کر لیا۔ساتھ ہی بورڈ نے شریک بانی اور چیف پروڈکٹ آفیسر پیٹ ڈی جوئے کو عبوری سی ای او مقرر کرتے ہوئے نئے چیف ایگزیکٹو کی تلاش شروع کر دی ہے۔واضح رہے کہ اے آئی کمپنی ایسٹرانومر کے سابق سی ای او اینڈی بائرن نے چند دن قبل ویڈیو وائرل ہونے کے بعد استعفی دے دیا تھا۔یاد رہے کہ اینڈی بائرن اور کرسٹن کیبوٹ کو بوسٹن میں کولڈ پلے کانسرٹ کے دوران ایک دوسرے کے قریب اور بوس و کنار کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔