سرکاری املاک کی اصال دستاویز ات میں جعل سازی غائب کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر سیٹیلمنٹ سروے ریونیو نے عدالت عظمی اور عدالت عالیہ کے اضافی، عارضی، دوہرے چارج ختم کرنے کے احکامات کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے مختار کار سٹی کے دفتر میں تعینات سروئیر کو 3 وارڈز کا اضافی چارج سونپ دیا، کئی ماہ گزرنے کے باوجود تینوں وارڈز میں سروئیر کی تعیناتیاں نہیںکی گئی ہیں، منظور نظر سروئیرمرتضی ملاح نے شہریوں اورسرکاری املاک کی کروڑوں روپے مالیت کی اصل دستاویزات میں جعل سازی کرنے کے بعدغائب کر دی، ریونیو ریکارڈ کے نگراں ڈپٹی کمشنرنے بھی صورتحال سے آگاہ ہونے کے باوجود معاملے پر خاموشی اختیارکررکھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مختار کار سٹی (ریونیو) کے دفتر میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری املاک ونجی پراپرٹیوں کے اصل ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، مذکورہ غائب ہونے کیے جانے والے ریکارڈ میں جعل سازیوں اور بوگس انٹریوں کے انکشاف پر اعلیٰ سطحی انکوائریاں اورمقدمات مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، چھوٹی گھٹی کے رہائشی امین میمن نے ڈپٹی کمشنر اوراینٹی کرپشن حکام کو دی گئی درخواستوں میں بتایا ہے کہ اس کی پراپرٹی سروے نمبر 12-13-2-3-4 وارڈ ایف کے اوریجنل پراپرٹی کارڈ میں جعل سازی کی گئی ہے جس کے خلاف کارروائی کی استدعاپر اس کا اصل پراپرٹی کارڈ غائب کردیا ہے اور ملوث سروئیر مرتضیٰ ملاح کی جانب سے اسے خاموشی اختیار نہ کرنے پر دھمکیاں دی جارہی ہیں جبکہ مختار کار دفتر کے بعض دیگر کلرک اور اسٹاف بھی اس میں ملوث ہیں۔ دوسری طرف ڈائریکٹر سیٹلمنٹ اینڈ سروے (ریونیو) نے سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے عارضی، اضافی اور دوہرے چارج ختم کرنے احکامات کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے سروئیر مرتضیٰ ملاح کو مختارکارسٹی کی حدود کے 8وارڈز میں 4 وارڈز کا چارج دینے کے تحریری حکم نامے جاری کیے ہیں،جس سے محکمہ ریونیو کے سینئر ملازمین میں سخت تشویش پائی جاتی ہے،جبکہ مرتضیٰ ملاح کے خلاف کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری، نجی، وقف املاک میں جعل سازیوں،جعلی گفٹ ڈیڈوں کے ذریعے پراپرٹیوں کے ریکارڈ میں جعل سازی سمیت سنگین نوعیت کے الزامات ہیں لیکن سیاسی اثرو رسوخ اوررشوت کے بل بوتے پر اس کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لکی مروت میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد جمع کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی ناکا بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ کیا گیا، جس میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لکی مروت میں پیزو کے مقام پر پولیس موبائل پر دھماکا ہوا، جو سڑک کنارے نصب بم کے پھٹنے سے ہوا۔ دھماکے کے بعد پولیس موبائل کو آگ لگ گئی جب کہ 2 اہل کار زخمی ہو گئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد جمع کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی ناکہ بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔