الخدمت کے تحت سکھر میں مفت آئی سرجری کیمپ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
سکھر (نمائندہ جسارت) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے زیرِ اہتمام سکھر کے مدر چائلڈ ہیلتھ کیئر سینٹر میں مفت آئی سرجری کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں 160 سے زائد مستحق افراد کی آنکھوں کی مفت سرجری کی گئی۔ اس کیمپ کا مقصد ضرورت مند اور مستحق افراد کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے، اور یہ الخدمت فاؤنڈیشن کے خدمتِ خلق کے مشن کا اہم حصہ ہے۔ کیمپ میں الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن، ضلعی صدر رضا اللہ، امیر ضلع زبیر حفیظ شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز سندھ مامون الرشید باجوہ سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ معاشرے کے پسماندہ طبقات کو بہترین اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کیمپ الخدمت کے اس عزم کا عملی مظاہرہ ہے اور ایسے پروگرامز کے ذریعے ہم مستحق افراد کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے کوشاں ہیں۔ضلعی صدر رضا اللہ نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کا مقصد نہ صرف صحت بلکہ تعلیم، صاف پانی کی فراہمی، اور سماجی خدمات سمیت مختلف شعبوں میں کام کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے پسماندہ علاقوں میں جدید موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے روزانہ سینکڑوں مستحق مریضوں کو ان کی دہلیز پرمفت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔اس کے علاوہ الخدمت کے تمام اسپتالوں اورمیڈیکل سینٹرز پر خدمت کے جذبے سے سرشار عملہ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے میں مصروف ہے۔ مامون الرشید باجوہ نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن معاشرے کی بہتری کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے، اور ہم ایسے اقدامات کے ذریعے یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ کوئی بھی سفید پوش طبی سہولیات سے محروم نہ رہے۔الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو فائدہ پہنچایا جا سکے اور ان کی زندگیوں کو بہتر بنایا جا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: طبی سہولیات فراہم نے کہا کہ کے ذریعے
پڑھیں:
الخدمت کراچی میں2400 باہمت بچوں کی کفالت کررہی ہے‘ نوید بیگ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251105-08-13
کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف ایگز یکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ الخدمت 2400یتیم بچوں کی ان کے گھروں پر کفالت کر رہی ہے ،مخیر حضرات کے تعاون سے یہ سلسلہ سارا سال جاری رہتا ہے ۔باہمت یتیم بچوں کو تعلیم ودیگر ضروریات کی مدمیں ماہانہ رقم دی جاتی ہے تاکہ یہ بچے تعلیم ودیگر ضروریات پوری کرسکیں ،تیم بچے اس ملک کا روشن مستقبل ہیں ،انہیں مایوسی اور محرومی سے بچانا ہم سب کی ذمے داری ہے ۔الخدمت اسی مقصد کے تحت ان بچوں کا ہاتھ تھامے ہو ئے ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت الخدمت ناظم آبا داسپتال میں قائدین اورسینٹرل سے رجسٹرڈ باہمت بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ کے موقع پر کیا ۔انہوں نے اسکریننگ کے لیے آئے بچوں سے ملاقات کی اور ان کے سروں پر دست شفقت رکھا ،بعد ازاں ایگزیکٹو ڈائریکٹرراشد قریشی نے بھی ناظم آباد میں کیمپ کا دورہ کیا اور اسکریننگ کے عمل کا معائنہ کیا ۔ نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت جہاں ان بچوں کی کفالت کر رہی ہے وہاں ان کی صحت کا بھی خیال رکھتی ہے ،ان بچوں کو مطالعاتی دورے بھی کرائے جاتے ہیں تاکہ ان کو تفریح کے موقع بھی میسر آسکیں ،انہوں نے کہا کہ یتیموں کی کفالت بڑی نیکی ہے اور یہ سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے ،انہوں نے کہا کہ اہل خیر الخدمت کے اس منصوبے میں اس کا ساتھ دیں ۔راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت ملک بھر میں یتیموں کی کفالت کر رہی ہے ،سالانہ ہیلتھ اسکریننگ میں کراچی کے 2400باہمت بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ کی جارہی ہے ،اس کے لیے مختلف اسکریننگ سینٹرز میں ماہر امراض اطفال ،دانتوں ،ناک ،کان ،گلے اور آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر اور طبی عملہ خدمات انجام دے رہا ہے ،اسکریننگ کے عمل سے ہمیں بچوں کی صحت سے متعلق آگاہی حاصل ہوتی ہے اور حسب ضرورت ان کا علاج بھی کرایا جاتا ہے ،ادھر لیاری میں بھی الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت رجسٹرڈ بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ کی گئی ،مجموعی طور پر 587بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ کی گئی ،ان بچوں کی ڈاکٹرز کی تجویز کردہ ادویات بھی فراہم کی گئیں اور انہیںمفید مشورے بھی دیے گئے۔