اہم قانون سازی: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 24 جنوری کو بلائے جانے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 24 جنوری کو بلائے جانے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 24 جنوری بروز جمعۃ المبارک کو صبح 10 بجے بلایا جائے گا، مشترکہ اجلاس میں اہم قانون سازی کی منظوری کا امکان ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی ایڈوائس صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوا دی۔
پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ قوانین دونوں ایوانوں سے منظور نہ ہونے کے باعث مشترکہ اجلاس سے منظور کرائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایت بھی کر دی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مصنوعی ذہانت پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان
پارلیمانی ذرائع کے مطابق حکومت نے ارکان کو ہدایت کی ہے کہ تمام اراکین مشترکہ اجلاس کے موقع پر ایوان میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست تحریک کا پلان تیار کرلیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر 5 اگست کو تحریک شروع کرنے کے حوالے سے پلان تیار کر لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی قیادت نے صوبائی قیادت اور رہنماؤں کو ہدایات جاری کی ہیں، جس کے مطابق 5 اگست کو ہر ٹکٹ ہولڈر اپنے حلقے میں احتجاج ریکارڈ کروائے گا، حلقوں میں ریلی نکالی جائے گی۔سیاسی کمیٹی کا اگلا اجلاس کل متوقع ہے تاہم اجلاس کے لیے تاحال کوئی مقام فائنل نہیں کیا جا سکا۔
ذرائع نے بتایا کہ پارٹی رہنماؤں نے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور کہا گیا کہ سلمان اکرم راجا بیشتر اجلاس میں کہہ چکے ہیں کہ میں احتجاج والا میٹیریل نہیں ہوں۔
جمعیت علماء اسلام (س) کی مرکزی مجلس عمومی کا اہم اجلاس کل ہوگا
ذرائع نے بتایا کہ سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا سیاسی کمیٹی کو سنجیدہ نہ لیتے ہوئے سندھ روانہ ہو گئے جبکہ اکثر رہنما 9 مئی کے حوالے سے روپوش ہو گئے ہیں اور مبینہ طور پر پارٹی رہنماؤں کی عدم دلچسپی کے باعث سیاسی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ پارٹی رہنماؤں نے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا پر عدم اعتماد کا اظہار کیا