موٹروے ایم 14 پر نان کسٹم پیڈ سامان سے بھرا ہوا ٹرک پکڑا گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
اسلام آباد:
موٹروے پولیس نے ایم 14 فتح جنگ کے قریب نان کسٹم پیڈ سامان سے بھرا ہوا ٹرک پکڑ کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق نان کسٹم پیڈ سامان میں سگریٹ، خشک دودھ، کپڑا اور چائنہ سالٹ شامل ہے۔ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی۔
واقعے کی اطلاع پاتے ہی ایس پی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جبکہ کسٹم حکام کو بھی موقع پر طلب کر لیا گیا۔
ٹرک کو کسٹم ویئر ہاؤس اسلام آباد منتقل کر دیا گیا جہاں نان کسٹم پیڈ سامان کی مقدار کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ٹرک ڈیرہ اسماعیل خان سے راولپنڈی کی جانب جا رہا تھا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نان کسٹم پیڈ سامان
پڑھیں:
کراچی کا انفرا اسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے‘عبدالعلیم خان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-08-15
کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ جب بھی کراچی آتا ہوں، مجھے یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے۔ ایک بیان میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ کراچی کا موجودہ انفرااسٹرکچر ہمارے معاشی مرکز کے شایانِ شان نہیں، لیاری ایکسپریس وے پر جاری کام غیر تسلی بخش ہے، ممبر ساؤتھ کو معطل کرنے کی ہدایت کردی۔ لیاری ایکسپریس وے کو مثالی منصوبے میں تبدیل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایم-6 اور ایم-10 موٹروے منصوبے اسی مالی سال کے دوران شروع ہوں گے اور یہ سندھ کے عوام کے لیے ایم 6 اور ایم 10 موٹروے وفاقی حکومت کا تحفہ ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کو صاف ستھرا شہر اور معیاری انفرااسٹرکچر فراہم کریں گے، موٹرویز کی تکمیل سے کراچی پورٹ پورے ملک سے براہِ راست منسلک ہو جائے گا۔