Daily Mumtaz:
2025-07-26@21:17:54 GMT

پنجاب پولیس کی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں شروع

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

پنجاب پولیس کی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں شروع

پنجاب پولیس نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی تیاریاں شروع کر دیں۔

پولیس حکام کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے میچز کے لیے 12 ہزار 564 افسران و اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔

چیمپئنز ٹرافی کے میچز کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی جبکہ فوج اور رینجرز کی معاونت بھی حاصل ہو گی، تمام کھلاڑیوں کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا جائے گا۔

پولیس حکام کے مطابق اس حوالے سے سیکیورٹی کو حتمی شکل جلد دی جائے گی۔

سیف سٹی کے کیمروں سے تمام روٹس کی نگرانی بھی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 17 فروری سے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے میچز شروع ہوں گے۔

لاہور میں گروپ میچز 22، 26 اور 28 فروری جبکہ راولپنڈی میں میچز 24، 25 اور 27 فروری کو ہوں گے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی

پڑھیں:

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسلام آباد سے گرفتار

سابق وزیر قانون پنجاب و رہنما پاکستان تحریک انصاف محمد بشارت راجہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

انہیں گرفتار کرنے کے بعد اسلام آباد کے تھانہ نیو ٹاون منتقل کردیا گیا، راجہ بشارت راولپنڈی الیکشن ٹریبیونل میں NA55 کے کیس کی تاریخ پر آئے تھے۔

راجہ بشارت نے کہا کہ تمام مقدمات میں ضمانت کنفرم ہے، ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں، ان کےوکیل سردار عبد الرازق نے کہا کہ راجہ بشارت تمام مقدمات میں ضمانت پر ہیں، ہم نے پولیس کو تمام ضمانت نامے دکھائے مگر پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس ٹیم نے کہا کہ ہمیں گرفتاری کا حکم ہے جو کہ کہنا ہے تھانہ نیو ٹاؤن آکر افسران سے کہیں، راجہ بشارت کی وکلا ٹیم بھی ضمانت ناموں سمیت تھانہ نیو ٹاؤن پہنچ گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کے بڑے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
  • پی ڈی ایم اے پنجاب کا مون سون الرٹ جاری،پانچواں اسپیل 28 جولائی سے شروع ہوگا
  • پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع
  • ہیلتھ کارڈ تک عوامی رسائی کو مزید مؤثر بنانے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے؛ وزیراعظم آزادکشمیر
  • پی ٹی آئی کا 5اگست کو ہونیوالے احتجاج سے قبل تیاریاں تیز کرنے کا فیصلہ
  • امریکا جانے والے غیر ملکیوں پر 250 ڈالر کی اضافی ویزا فیس عائد
  • وزیراعلیٰ ای ٹیکسی سکیم کب شروع ہوگی؟حتمی تاریخ کااعلان ہوگیا
  • پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسلام آباد سے گرفتار
  • سرکاری اراضی پر قبضہ کسی صورت قبول نہیں، خسارے والے اداروں کی نجکاری، خود نگرانی کرونگا: وزیراعظم
  • نجکاری کمیشن کے تمام فیصلوں کی میں خود نگرانی کروں گا( وزیراعظم)