چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی شرٹ پر پاکستان کا نام لکھا ہوگا، بھارتی کرکٹ بورڈ نے تصدیق کردی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے بھارتی ٹیم کی جرسی پر پاکستان کا نام شامل کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔
بی سی سی آئی کے حکام کے مطابق بھارتی جرسی پر آئی سی سی کا منظور شدہ لوگو شامل کیا جائے گا اور چیمپئنز ٹرافی کے لوگو میں پاکستان کا نام شامل ہے۔
بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیواجیت سائیکیا نے اس بات کی تصدیق کی کہ بھارتی بورڈ آئی سی سی کی تمام ہدایات کی پابندی کرے گا۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت کی اس حرکت پر آئی سی سی سے احتجاج ریکارڈ کرایا تھا اور موقف اختیار کیا تھا کہ چونکہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو رہی ہے، اس لیے بھارتی ٹیم کی جرسی پر پاکستان کا نام لکھنا ضروری ہے۔
آئی سی سی نے پی سی بی کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ کو خبردار کیا کہ اس بات پر عمل کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے درخواست کی تھی کہ جرسی پر یو اے ای کا نام لکھا جائے، تاہم آئی سی سی نے اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کا نام شامل کرنے کی ہدایت کی۔
یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک منعقد کی جائے گی، اور اس کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان کا نام چیمپئنز ٹرافی
پڑھیں:
آئی سی سی کا چار روزہ اجلاس آج سے شروع ہوگا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کا چار روزہ اجلاس آج سے دبئی میں شروع ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے شیڈول سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
آئی سی سی کے ایگزیکٹیو اجلاس میں سمیر سید پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ بورڈ اجلاس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی شرکت متوقع ہے۔
اجلاس میں کرکٹ ڈیویلپمنٹ، ایشیا کپ کے معاملات اور آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کی رپورٹ سمیت مستقبل میں شیڈول ایونٹس پر بات چیت متوقع ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی اجلاس میں ایشیا کپ کی فاتح ٹیم کو ٹرافی نہ دینے کا معاملہ بھی اٹھایا جاسکتا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے عندیہ دیا تھا کہ آئی سی سی اجلاس میں میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے۔