Nawaiwaqt:
2025-07-26@06:30:47 GMT

لاہوریوں کیلئےخوشخبری،اب الیکٹرک بسیں چلیں گی

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

لاہوریوں کیلئےخوشخبری،اب الیکٹرک بسیں چلیں گی

7 سال کے طویل انتظار کے بعد لاہور کے شہریوں کے لیے الیکٹرک بسیں پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔پہلے مرحلے میں 11 الیکٹرک بسیں لاہور پہنچ چکی ہیں، جبکہ مزید 16 بسیں چند دن میں کراچی سے لاہور پہنچائی جائیں گی۔

2018 سے لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے متعدد روٹس بند ہونے کے بعد شہری پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت سے محروم تھے۔ تاہم، پنجاب حکومت نے 27 الیکٹرک بسوں کو پہلے فیز میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر چلانے کا اعلان کیا ہے۔الیکٹرک بسیں روٹ نمبر 3 پر گرین ٹاؤن سے ریلوے اسٹیشن تک چلائی جائیں گی۔بسوں کی چارجنگ کے لیے گرین ٹاؤن میں چارجنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے۔ ہر بس میں 60 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی، جو ماحول دوست اور آرام دہ سفر فراہم کرے گی۔بسوں کے کرایوں کا تعین کیبنٹ کمیٹی کرے گی، جبکہ ان الیکٹرک بسوں کا باقاعدہ افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 15 فروری کو کریں گی۔پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے فیصل آباد اور بہاولپور کے لیے بھی الیکٹرک بسوں کے ٹینڈر جاری کر دیے ہیں، جو صوبے بھر میں جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ سسٹم کے قیام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: الیکٹرک بسیں

پڑھیں:

لاہور، سینیئر سیاستدان، سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

شیخ الحدیث جامعہ اشرفیہ پروفیسر مولانا محمد یوسف خان نے نماز جنازہ پڑھائی۔ نماز جنازہ میں حماد اظہر، صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر، حافظ فرحت عباس، فردوس شمیم نقوی، شوکت بسرا، مہر واجد، رکن صوبائی اسمبلی میجر (ر) غلام سرور، بریگیڈیئر (ر) مشتاق احمد، سجاد وڑائچ و دیگر نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ سینیئر سیاستدان، سابق گورنر پنجاب اور رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں پارٹی رہنماؤں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شیخ الحدیث جامعہ اشرفیہ پروفیسر مولانا محمد یوسف خان نے نماز جنازہ پڑھائی۔ نماز جنازہ میں حماد اظہر، صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر، حافظ فرحت عباس، فردوس شمیم نقوی، شوکت بسرا، مہر واجد، رکن صوبائی اسمبلی میجر (ر) غلام سرور، بریگیڈیئر (ر) مشتاق احمد، سجاد وڑائچ، شیخ امتیاز، خواجہ احمد حسان، جمشید اقبال چیمہ، مہر واجد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ میں چوہدری اصغر گجر، ایم پی اے میاں ہارون اکبر، میاں انجم نثار، مشیر وزیراعلیٰ پنجاب حافظ میاں محمد نعمان، رہنماء پی ٹی آئی میاں اکرم عثمان، فواد چوہدری، ملک زمان نصیب، شعیب صدیقی، افتخار حسین، احمد سلمان بلوچ نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری، سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ، فیصل ایوب کھوکھر، فرخ جاوید مون، طیب راشد سندھو اور ابوذر سلمان نیازی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی۔ مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت گندم کی قمیتیں مقرر کرنے کے قانون پر عملدرآمد کرے، لاہور ہائیکورٹ
  • اسلام آباد میں بھی الیکٹرک ٹرام بسیں چلانے کا فیصلہ
  • لاہور میں مرد و خواتین کو ای ٹیکسیاں بلاسود قرضوں پر دی جائیں گی، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان
  • مون سون کا چوتھا سلسلہ پنجاب میں آج بھی بارش برسائے گا
  • سی ڈی اے کا اسلام آباد میں الیکٹرک ٹرام بسیں چلانے کا فیصلہ
  • لاہور: پنجاب حکومت کا اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام، معیار تعلیم بلند کرنے کا فیصلہ
  •  لاہور میں نقل فارم کی فیس 50روپے ہے جبکہ ملتان اور بہاولپور میں 500 روپے لاگو کر دی گئی
  • مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹرانسپورٹ، سعودی عرب میں خودکار گاڑیوں کا تجربہ
  • لاہور، سینیئر سیاستدان، سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش، نشیبی علاقے زیر آب