وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں کہ افواج پاکستان کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی کشمیر کاز سے وابستگی غیرمتزلزل ہے۔آزاد کشمیر میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خوشی کا مقام ہے کہ آزاد کشمیر میں دانش اسکولوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے.
یہ وہ اسکول ہیں. جس کی بنیاد میرے قائد میاں نواز شریف کی سربراہی میں ہم نے پنجاب میں رکھی. ان دور افتادہ علاقوں کےلیے، ان ماؤں کے بیٹوں اور کے لیے جو انتہائی ذہین ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایسے والدین کے پاس وہ مالی وسائل نہیں تھے. جس سے وہ اپنے بچوں کو پڑھا لکھا کر پاکستان کے عظیم معمار بنا سکتے اور اگر یہ دانش اسکول معرض وجود میں نہ آتے تو وہ انتہائی قابل بچے اور بچیاں اپنے دور افتادہ دیہات کی گلیوں اور محلوں کی دھول میں گم ہو جاتے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اللہ تعالیٰ نے موقع دیا. آج وہ بچے انجینئرز اور ڈاکٹرز بن گئے ہیں۔شہباز شریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو ہمارے مائیں، بزرگ، نوجوان جو آزدای کی جنگ لڑ رہے ہیں.اور کشمیر کی وادی ان کے خون سے سرخ ہو گئی ہے. وہ بھی آج بہت خوش ہوں گے ہمارے بچے، بیٹے اور بیٹیاں آزاد کشمیر میں علم و دانش کے گہوارے میں تعلیم حاصل کریں گے اور عظیم کشمیری اور پاکستانی بنیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ایچی سن جیسے کالجز میں امرا کے بچوں کے علاوہ غریب کا بچہ داخلہ نہیں لے سکتا. اس سے بھی بہتر دانش اسکولوں میں یتیم بچے، غریب ماں باپ کے بچے اعلیٰ ترین تعلیم حاصل کر رہے ہیں، یہی وہ نقطہ ہے. جس کو اگر ہم پا جائیں تو تعلیم کا انقلاب آجائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر کے وہ علاقے جہاں پر ایسی تعلیم و تربیت کی درسگاہیں موجود نہیں ہیں. وہاں پر حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کا جال بچھا دیا جائے گا. بچیوں کے لیے مکمل طور پر الگ سینٹر ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ دانش اسکول ان بچوں اور بچیوں کے لیے ہوگا، جن کے والدین اعلیٰ تعلیم کے وسائل مہیا نہیں کرسکتے یا خدانخواستہ جن کے والد یا والدہ اس دنیا سے کوچ کر گئے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں نے ہدایت کی ہے کہ ایک سال میں یہاں دانش اسکول چل جائے. یہ اربوں روپے کے منصوبے ہیں، 100 فیصد اخراجات وفاق برداشت کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ آج مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں پر جو ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، بھارت کی فوجیں وہاں جس طرح قابض ہیں، وہاں کے بھائیوں اور بہنوں کی پاکستان نے ہمیشہ سفارتی، اخلاقی ان کو مدد کی ہے، خود آنجہانی نہرو نے کہا تھا کہ کشمیریوں کو ان کا حق دلوائیں گے، ان کا وعدہ ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ افواج پاکستان کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی اس حوالے سے کمٹمنٹ ہے، اس کی کوئی مثال نہیں ہے. ان کی کشمیر کاز سے وابستگی غیرمتزلزل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میرا دل گواہی دیتا ہے کہ ایک دن کشمیر ضرور آزاد ہوگا اور وہ آزادی کے ساتھ زندگی بسر کر سکیں گے. ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے معاشی چیلنجز میں آہستہ آہستہ بہتری آرہی ہے. حکومت دن رات ان مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشش کر رہی ہے، ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے. سرمایہ کار کے لیے قرضے کی لاگت میں کمی آئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی بینک نے اگلے 10 برس میں 20 ارب ڈالر مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے. ہم ڈیفالٹ سے بچ گئے. پاکستان خوشحالی اور ترقی کے سفر کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے. یہ اس لیے ممکن ہوا کہ اتحاد، اتفاق اور یکسوئی ہے. ہم نے پاکستان کی تمام مشکلات کو بڑی دلیری، حکمت سے حل کیا اور کر رہے ہیں۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ:
ان کا کہنا تھا کہ
دانش اسکول
پاکستان کے
رہے ہیں
ہے کہ ا
کے لیے
پڑھیں:
ڈراموں میں اداکاراؤں کیساتھ رومانس؛ عائزہ خان نے دانش تیمور کی کلاس لے لی
ڈراما انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور کے درمیان ہونے والے دلچسپ اور پُرمزاح مکالمے نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
عائزہ اور دانش دونوں ہی اپنی سرگرمیاں سوشل میڈیا پر تواتر سے اپ لوڈ کرتے رہتے ہیں جس پر مداح بھی مزے مزے کے کمنٹس کرنے سے باز نہیں آتے۔
ایسی ہی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہو رہی ہے جو شگاگو کی ایک تقریب کی ہے اور جس میں یہ خوبصورت جوڑی مداحوں کے سوالات کا جواب دے رہے ہوتے ہیں۔
اس دوران عائزہ خان نے شرارتی لہجے میں دانش تیمور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈراموں میں اپنی ہیروئنز کے ساتھ خوب رومانس کرتے ہیں۔
عائزہ نے دانش سے آئی لو یو کہنے کی فرمائش کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی بیوی ہوں سب کے سامنے مجھ سے پیار کا اظہار کریں جیسے آن اسکرین کرتے ہیں۔
عائزہ خان نے تقریب کے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے بھی دانش کو ٹی وی پر رومانس کرتے دیکھا ہوگا جس پر سب نے ہاں میں جواب دیا۔
اداکارہ نے اپنے شوہر کو گھورتے ہوئے کہا کہ اب مجھے سب کے سامنے آئی لو یو بولیں جس پر دانش تیمور شرمانے لگے۔
دانش تیمور نے مداحوں سے کہا کہ عائزہ میری بیوی ہیں اور گھر پر ان سے ہر وقت ہی پیار کا اظہار کرتا رہتا ہوں۔
جس پر عائزہ نے برجستہ جواب دیا کہ میں نے آپ کے ساتھ اداکاری بھی کی ہے اس لیے ساتھی اداکار کے طور پر ابھی پیار کا اظہار کریں۔
دانش تیمور نے عائزہ کی بات ٹالنے کی کوشش کی تو اداکارہ نے مداحوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ دیکھا آپ سب نے کہ کیسے دانش ہم سب کو گھما رہے ہیں۔
دانش تیمور یہ الزام برداشت نہ کر پائے اور فوراً کہا کہ آپ سب لوگ چاہتے ہیں کہ میں یہاں اپنی بیگم کو ’آئی لو یو‘ کہوں؟
جس پر تقریب کے شرکا نے مثبت میں جواب دیا اور خوشی کا اظہار کیا۔ دانش نے کہا کہ آپ لوگوں کو اتنا خوش اور پُرجوش دیکھ کر لگ رہا ہے آپ لوگ میری دوبارہ شادی کروا رہے ہیں۔
عائزہ خان شاید اسی موقع کی تاک میں تھی فوراً کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ لوگوں کے سامنے یا ویسے بھی محبت کا اظہار کرتے رہنا چاہیے اس سے محبت بڑھتی ہے۔
جس پر دانش تیمور نے اختلاف کی جسارت کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں محبت ’آئی لو یو‘ کہنے سے نہیں بڑھتی بلکہ دل میں ہو تو خود بخود بڑھتی رہتی ہے۔