افسران کی گریڈ 17سے 18میں ترقی کیلئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا کل ہونے والا اجلاس ری شیڈول ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت کی طرف سے افسران کی گریڈ 17سے 18میں ترقی کیلئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا 23جنوری کو طلب کیا گیا اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا ، اجلاس اب 29جنوری بروز بدھ کو صبح دس بجے منعقد ہو گا ۔ اس سے قبل یہ اجلاس 23جنوری کو صبح 10 بجے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں طلب کیا گیا۔

ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس کو ری شیڈول کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ، ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس کی سربراہی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللہ خان دھاریجو کریں گے، اجلاس میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس اور آفس مینجمنٹ گروپ کے گریڈ 17کے افسران کی گریڈ 18میں ترقیوں کا جائزہ لیا جائیگا ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے گریڈ 17کے 50اور پولیس سروس کے 20آفیسرترقی کیلئے پینل پر موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس سروس گروپ کے گریڈ17کے جن 20افسروں کے نام ترقی کیلئے زیر غور آئیں گے ان میں عدیل اکبر،محمد مراد،عاطف ا میر،کیپٹن (ر)سردار محمد شہر یار خان،عثمان امین چیمہ ،فلائٹ لیفٹنٹ(ر)ذ یشان علی،رانا محمد دلاور،شہزاد اکبر،خدیجہ عمر،احمد طلحہ ولی،حسین وارث،مس انعم تجمل۔ اختر نواز،عادل عامر،محمد عثمان،اویس علی خان ، کائنات اظہر ،ر حمن اللہ ،خرم مہیسر اور عبد اللہ خان شامل ہیں۔پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس سے تعلق رکھنے والے گریڈ 17کے جن 50افسران کے نام ترقی کیلئے زیر غور اآئیں گے۔ ان افسروں میں نعمان اصغر ،عمر حیات گوندل ،انیشہ ہشام،نادر شہزاد خان،فیصل نور،کیپٹن(ر)عبد الوہاب خان،زارا زاہد،ابرار احمد، مچل نعیم ،شگفتہ جبین، محمد ابراہیم شاہ، انیق انور،نبیل احمد میمن ،محمد ماجد الطاف،سیمل مشتاق،عیسی خان،کیپٹن (ر)اریب احمد مختار،زینب طاہر، حسن ظفر، صاحبزادہ محمد یوسف، لبیقہ اکرم،فلائٹ لیفٹنٹ (ر)خالد شمس ملیحہ سحر،حافظ محمد ذ یشان ارشد، عائشہ خان ،نادیہ نواز،فلائٹ لیفٹنٹ (ر) خذیمہ انور،تنویر احمد،سید ابرار علی شاہ،عمار شاکر ججہ،فرحان احمد،محمد ابو بکر،اذکیفاطمہ ،شذہ رحمن،محمد عاطف جالب ،کیپٹن(ر)چوہدری اویس افضل،قر العین،ثنا طارق سید،فضہ ارشد،اننعم فاطمہ،آ منہ احسان،ساگر کمار،علوینہ فیض،عبد اللہ خان،کامران صغیر،سارہ امجد،فضل الر حمن ،صدام حسین میمن ،سلمون اور محمد عثمان اشرف شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: افسران کی گریڈ ترقی کیلئے ری شیڈول سب نیوز

پڑھیں:

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا نئے انوائرمنٹ ایکٹ لانے کا مطالبہ

حسن علی:اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اسمبلی احاطے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سموگ پر قابو پانے کے لیے نیا انوائرمنٹ ایکٹ ناگزیر ہے، موجودہ قانون کے تحت مؤثر اقدامات ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایک اہم مسئلہ ہے اور اپوزیشن شاید ایکٹ کی کمپوزیشن کے معاملے پر اسے عدالت میں لے جا رہی ہے۔

ملک محمد احمد خان نے مطالبہ کیا کہ مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ فراہم کیا جائے، کیونکہ آئینی تحفظ کے بغیر کوئی بھی قانون مؤثر ثابت نہیں ہوسکتا۔

پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں

اسپیکر پنجاب اسمبلی کے مطابق پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والی قرارداد متفقہ ہے اور اس پر کسی سیاسی جماعت نے مخالفت نہیں کی۔

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد میں سموگ کے تدارک و ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے اہم اجلاس
  • وفاقی ملازمین کیلئے کرایہ داری سیلنگ میں 85فیصد اضافہ ،نوٹیفکیشن سب نیوز پر
  • محسوس ہوتا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم پر کام شروع ہو چکا، ملک محمد احمد خان
  • آئی سی سی کا چار روزہ اجلاس آج سے شروع ہوگا
  • سینیٹ کا اجلاس آج، قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا
  • کرپشن کا الزام، محکمہ تعلیم و تعمیرات گلگت بلتستان کے 5 افسران معطل
  • صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس کل طلب کر لیا
  • لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا نئے انوائرمنٹ ایکٹ لانے کا مطالبہ
  • بین الاقوامی میڈیا کیلئے مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان مقرر،نوٹیفکیشن جاری
  •  بدقسمتی سے اسمبلی فورمز کو احتجاج کا گڑھ بنا دیا گیا : ملک محمد احمد خان